کراچی سے برآمدہونے والی کتوں اورگدھوں کی کھا لیں چین بھیجی جانی تھیں،تفتیشی حکام

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)کراچی سے برآمدہونے والی کتوں اورگدھوں کی کھالوں کے متعلق انکشاف ہواہے کہ یہ کھالیں چین بھیجی جانی تھیں،تفتیشی حکام کاکہناہے کہ کھالیں کافی پرانی ہیں۔اورتحقیقات کررہے ہیں کہ یہ کھالیں کس راستے سے کراچی لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان کادعوی ہے کہ افغانستان سے گدھوں اورکتوں کی صرف کھالیں لائی گئیں ہیں،جبکہ گوشت افغانستان میں ہی ہے ،تفتیشی حکام کاکہناہے کہ ہم گوشت سے متعلق ملزمان کے بیان کی تصدیق کررہے ہیں،کہ آیاملزمان سچ کہہ رہے ہیں یاغلط بیانی کررہے ہیں تصدیق کے بعدہی حتمی بات کامعلوم ہوسکے گی،حکام کایہ بھی کہناہے کہ گرفتارافغانی شہری کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی سے بڑی تعدادمیں کتوں اورگدھے کی کھالیں برآمدہوئی تھیں،اس کے متعلق پولیس نے پہلے موقف اپنایاتھاکہ یہ کھالیں کورنگی میں واقعہ گودام سے برآمدہوئی ہیں،جبکہ بعدازاںپولیس نے اپناموقف تبدیل کرلیاجس کے بعدپولیس کاکہناتھاکہ یہ کھالیں گاڑی سے برآمدہوئی ہیں۔جوکہ افغان شہری افغانستان سے کراچی لیکرآیاتھا۔