برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا

جمعرات 10 مئی 2018 20:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ برطانیہ ،فرانس اور جرمنی پر بھروسہ نہیں، ایرانی حکومت معاہدہ جاری رکھنے سے پہلے ضمانت لے،امریکہ معاہدے سے دستبرداری اختیار کر کے فاش غلطی کا مرتکب ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کر کے ’غلطی‘ کر دی ہے۔

پہلے دن سے کہا تھا کہ امریکا پر بھروسہ نہ کریں،، انھوں نے ایرانی حکومت سے کہا کہ وہ اس معاہدے کو جاری رکھنے کے لییبرطانیہ، فرانس یا جرمنی سے ضمانت لینے کی ضرورت ہے۔ معاہدے کے نتائج سے پہلے حقیقی ضمانت لیں اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ممالک بھی وہی کریں گے جو امریکا نے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے عالمی رہنماؤں کے حوالے سے کہا کہ ’ان کے الفاظ کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

‘ آج ایک بات کرتے ہیں اور کل دوسری۔ انھیں شرم نہیں آتی۔، دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبرادار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو ’شدید نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2015 میں ہونے والا یہ جوہری معاہدہ ایران اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس سمیت جرمنی کے درمیان ہوا تھا