پارلیمنٹ لاجز میں چرس استعمال ہونے کا انکشاف
کبھی کبھی پولیس والے بھی چرس پیتے پائے گئے ہیں ،ْ سینیٹر ثمینہ سعید سینیٹ کمیٹی کی پارلیمنٹ لاجز میں چرس کے استعمال کو روکنے کی سفارش چرس کا استعمال کرنے والوں کو پارلیمنٹ لاجز میں چرس پینے سے روکا جائے ،ْڈپٹی چیئر مین کی ہدایت پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے حوالے سے گفتگو میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار پی ٹی آئی کے مراد سعید، سینیٹر کو الاٹ کیے گئے لاج میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں ،ْسی ٹی ڈی اے حکام ،ْ کمیٹی شدید برہم
جمعرات 10 مئی 2018 18:00
(جاری ہے)
کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی اور نئی لاجز کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا جس میں اجلاس میں پولیس اور کیپیٹک ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی ای) حکام نے بھی شرکت کی۔
سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران حکام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کا انکشاف کیا گیا۔سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید، سینیٹر کو الاٹ کیے گئے لاج میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیور بھی لاج میں رہائش پذیر ہیں جس کے بعد کمیٹی نے مراد سعید کو لاج خالی کرانے کی ہدایت کردی۔اس حوالے سے کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کو بتایا جائے کہ یہ لاج رکن قومی اسمبلی کے لیے نہیں بلکہ سینیٹرز کے لیے ہے۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس رکن کو جو لاج الاٹ ہوا ہے اسی میں رہائش اختیار کریں جبکہ غیر متعلقہ افراد سے لاجز خالی کردیں۔اس حوالے سے پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ سی ڈی اے جس شخص کو منع کرے گی اسے لاجز کے اندر نہیں آنے دیں گے، اس ضمن میں کمیٹی کی جانب سے تمام ارکان پارلیمنٹ کے مہمانوں کو انٹری کے بغیر لاجز میں لے جانے کی مخالفت کی گئی۔اجلاس کی کارروائی کے دوران پولیس حکام ارکان پارلیمنٹ کے رویوں سے نالاں دکھائی دئیے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ارکان پارلیمنٹ کی گاڑی روک کر چیکنگ کرنے کے دوران مشکلات درپیش ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ اپنی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ہوتے۔اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جب رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں منگریو سے تفصیلات پوچھی گئیں تو انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، شاہ جہاں منگریو نے گیٹ پر موجود خاتون پولیس اہلکار سے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ مذکورہ خاتون اہلکار کی پٹائی بھی کی۔پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے حوالے سے گفتگو میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔اس ضمن میں لاجز میں چوہوں کی موجودگی کی شکایت سامنے آئی جس بارے میں ارکان کمیٹی کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اہلکار پارلیمنٹ لاجز سے چوہوں کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئے اس لیے لگتا ہے کہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے اب پولیس کو بلانا پڑے گا۔ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چوہوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کو نہیں خصوصی اسکواڈ بلانا پڑے گا تاہم ڈپٹی چیئرمین نے سی ڈی اے حکام کو خبردار کیا کہ اگر سی ڈی اے نے کارکردگی بہتر نہ بنائی تو انہیں لاجز اور پارلیمنٹ سے نکال دیا جائے گا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جیسے اہم مقام کے باتھ رومز کی حالت بھی بدتر ہے، سی ڈی اے جب پارلیمنٹ کی عمارت کا کا خیال نہیں رکھ سکتے تو اسلام آباد شہر کا خیال کیا رکھیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 10 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے سزا ہوئی تو میں کسی سے رحم کی اپیل کروں گا، نیب اور چیئرمین نیب اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، بہتر ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں، نیب کے الزام کو نظر ..
-
ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نیب کی اولین ترجیح ہے،
-
احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت
-
قرضوں کے بوجھ تلے دبے غریب کسانوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری
-
بطور صدر ن لیگ چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دوں گا یا نہیں؟ شہباز شریف کا بڑا اعلان
-
نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا
-
نوازشریف بڑا جھٹکا،(ن)لیگ کی3اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل
-
پاکستان میں ہونے والا وہ ایک کام جس کی تعریف بل گیٹس بھی کرنے پر مجبور ہوگئے
-
محکمہ تعلیم نے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے کرنے کا اعلان کر دیا ‘پرائیوٹ سکولوں کا انکار
-
چاہتا ہوں کرپشن ،دہشتگردی کیخلاف ہم خیال جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں‘اشرافیہ کی سلطنت کا مکمل خاتمہ قریب ہے،
-
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
اندرون سندھ میں باپ نے پدری محبت کی شاندار مثال قائم کر دی
-
سراج الحق اور برطانوی ہائی کمشنر کادونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں بارے تبادلہ خیال
-
تمام انتخابات میں خلائی مخلوق کا محدود کردار رہا ، اس بار تو انتخابات لڑ رہی ہے‘ رانا ثنا اللہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس، فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے امور زیرغور آئے
-
پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ایوانوں کے ار اکین ملکی و قومی مفاد اور عوامی احساسات کے محافظ اور امین ہیں،چیئرمین سینیٹ
-
مستونگ ، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹریک کا2فٹ حصہ اڑ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ،متاثرہ ٹریک کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں کام جاری ، 18 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد پریشر ..
-
جڑانوالہ، عطا ئی ڈاکٹرنے نجی سکول کی ٹیچر کو مبینہ زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا
-
طاہر حسین مشہدی سینٹ فورم پالیسی ریسرچ کے چیئرمین منتخب
-
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو ڈاکٹر مراد راس حکومتی ،بیورو کریسی کے رویے کیخلاف احتجاجاً مستعفی
-
عام انتخابات 2018 کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کرنے کا فیصلہ
-
ایس سی اوپاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ اہم مفادات کے تحفظ کیلئے مددگارثابت ہوگی،چین
-
نوازشریف نے جاویدہاشمی کو ملتان جلسہ میں شرکت کی دعوت دے دی،ہاشمی جلسہ میں شرکت کریں گے
-
اڈیالہ جیل میں شکیل آفریدی کو منتقل کیے جانے کے بعد ہنگامی ہلچل
-
پاکستان کی افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر دہشتگرانہ حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت
-
پی آئی اے نے طیاروں کے نئے لوگو اور رنگ پر کام شروع کردیا
-
آصف لقمان قاضی کے الزامات پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہوں ،پرویز خٹک
-
’’میاں شہبازشریف زندہ باد، تیرے نال دا کم کوئی نہیں کرسکدا‘‘’’میری بہن اب میرے لئے کیاحکم ہی ‘‘
-
نواز شریف کو ہدف بنانا اور ان کا سیاسی کیریئر تباہ کرنا درست نہیں، مولانا فضل الرحمن
-
ایف بی آر نے بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنیوالے تاجروں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا
-
ہمیں اپنے پڑوسی ملک افغانستان کا امن عزیز ہے، دہشت گردی سے افعانستان کے بعد اگر کوئی سب سے زیادہ متاثر ملک ہے تو وہ پاکستان ہے، بلوچستان میں ہم نے طاقت کے بجائے محبت کی حکمت عملی اختیار کی، اس کا نتیجہ ..
-
عمران کے نصیب اسے مبارک ہوں، اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے نصیب اچھے کرے، نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر غیر رسمی گفتگو
-
سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ نکالنے سے متعلق عمران خان کی درخواست نمٹا دی
-
حاضر سروس جج کے خلاف دائر شکایت کا جائزہ ان کیمرہ لیا جائے گا، الزامات کا سامنا کرنے والا جج چاہے تو اس کا ٹرائل کھلی عدالت میں ہوسکتا ہے،
-
شکارپور میں مبینہ طور پر پولیس کا ہندو تاجر سے ہتک آمیز سلوک
-
آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس،پولیس ٹریننگ کے جملہ امور کا مختلف حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
مسلم لیگ ن 5سال بعد کل ملتان میں عوامی جلسہ کرے گی
-
اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان تصادم جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب کے بیان کی تحقیقات کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے ، مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی 10سال گزرنے کے بعد بھی نیب کو ..
-
اس وقت منی بل پر سینیٹ کو ووٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں، منی بل فنانس بل کی منظوری میں ایوا ن بالا کا کردار ہونا چاہئے ،
-
خیبر پختونخواپرائیوٹ سکولز ریگو لیٹری اتھارٹی کا مزید 50 سکولوں کے اکائونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا
-
راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس پر ٹرک گرنے سے 10 افراد جاں بحق ،ْ 8 زخمی
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں3ہزار سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،15سیل، 50کو جرمانے
-
میزائل حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج خوف ودہشت کا شکار
-
سب سے تگڑے اتحادی نے بغاوت کرتے ہوئے امریکا سے سپر پاور کی حیثیت چھینے کا اعلان کردیا
-
بھارتی دارالحکومت میں 139کروڑ روپے کے گھپلے کا انکشاف
-
ٹرمپ کے ایران ڈیل ختم کرنے سے خام تیل 2 فیصد مہنگا ہوگیا
-
تہران کے خلاف پابندیوں پر واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے، روسی وزیر خارجہ
-
افریقی ملک کانگو میں ایک بار بار پھر مہلک ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک
-
کِم جونگ اٴْن سے 12 جون کو ملاقات ہوگی، امریکی صدر
-
جنوبی افریقا کے شہر ڈربن کی مسجد میں چاقو سے حملہ، تین افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.