محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا

پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشنز 30نومبر تک نافذ رہیں گے شہری اپنے گھروں اور دیگر جائیدادوںمیں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے ذمہ دار ہوں گے

پیر مئی 15:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈینگی سیزن شروع ہونے کے پیش نظر ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لئے پنجاب پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈینگی ریگولیشنز 2018کا نفاذ کردیا ہے،یہ ریگولیشنز 30 نومبر2018تک صوبہ میں نافذ رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری اپنے گھروں اور دیگر پراپرٹیز میں ڈینگی کے ہاٹ سپاٹس ختم کرنے ، گھروں کے اندر صفائی رکھنے ، کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ۔

ڈینگی سرویلنس کے لئے آنے والے سٹاف اور ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں گے،اگر کسی ہسپتال اور کلینکس میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوں تو ہسپتال انتظامیہ اور نجی کلینک کا ڈاکٹر محکمہ صحت یا ہیلتھ انسپکٹرز کو مریضوں کے بارے ڈیٹا فراہم کرنے کا پابند ہوگا ۔تمام ادارے اور سرکاری محکمے گزشتہ برسوں کی طرح ڈینگی ریگولیشنز کے ایس او پیز کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کریں گے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا،یہ ریگولیشنز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Your Thoughts and Comments