تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا

منگل مئی 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی ثمر علی خان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے ک اعلان کردیا ہے۔ ثمر علی خان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 2013 کے الیکشن میں کراچی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تاہم اب ثمر علی خان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ثمر علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے اسکولوں میں غسل خانے بنوانا چاہتے تھے۔  تاہم انہیں پیغام دیا گیا کہ ادی (آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور) ایسا نہیں چاہتیں۔ اس لیے وہ بھی اس کام کیلئے کوششیں نہ کریں۔ ثمر علی خان کا کہنا ہے کہ یہ سن کر ان کا دل ہی ٹوٹ گیا۔ آخر کیوں بچوں کے اسکولوں کی حالت درست کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ ثمر علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھٹو مر چکا ہے۔ اب سندھ سے ہجرت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وہ اس تمام صورتحال میں اتنے دلبرداشتہ ہوئے ہیں کہ اب وہ آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

Your Thoughts and Comments