الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی، نیا شیڈول جاری

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع ، 19 جون تک جاری رہے گا،پولنگ 25 جولائی کو ہی ہو گی

جمعہ 8 جون 2018 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر تے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی گء ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا،پولنگ 25 جولاء کو ہی ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتحابات کے لئے نیا انتحابی شیڈول جاری کردیا،شیڈول کے مطابق 11جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں،11جون کو ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی،کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کروائی جاسکتی ہیں ,27جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گی,امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔