کے پی کے کے وزیراعلیٰ دوست محمد کی تعیناتی بھی سوالیہ نشان بن گئی

جمعہ 8 جون 2018 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 8 جون 2018ء) وزیر اعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد کی تعینات بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ جسٹس دوست محمد کی تعیناتی کے بعد ان کی اہلیت ذہانت اور دیانتداری پر یہ بھی سوال اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس دوست محمد نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کے پی کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا ہے آئین میں درج ہے کہ کوئی بھی جج اپنے عہدہ سے ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی سرکاری اور منافع بخش عہدہ حاصل نہیں کر سکتے جسٹس دوست محمد کو سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ صرف دو ماہ قبل ہی ہوئی ہے دو سال کا عرصہ پورا کئے جانے کے بغیر ہی دوست محمد نے وزیراعلیٰ کے پی کے کے عہدے کا حلف لیا جو کہ غیر آئینی اقدام ہے اور اس غیر آئینی اقدام کے کے نتیجہ میں ان کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے ایک آئینی ماہر نیاز احمد نیازی نے کہا کہ جسٹس دوست محمد ک علاوہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھ چکے ہین اور دوست محمد کی تعیناتی سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دونوں جج آئین سے بالکل نابلد ہیں۔