چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ (ن) کو الیکشن جیتنے میں مدد کیلئے ڈیٹا فراہم کیا‘موجودہ چیئرمین نادرا کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعینات کروایا‘اس کی موجودگی میں ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے

عمران خان نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا‘پارٹی کو چیئرمین نادرا کیخلاف آواز اٹھانے کی ہدایت

پیر 18 جون 2018 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 18 جون 2018ء)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے میں مدد کیلئے ڈیٹا فراہم کیا‘موجودہ چیئرمین نادرا کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تعینات کروایا‘اس کی موجودگی میں ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے‘عمران خان نے چیئرمین نادرا کیخلاف پارٹی کو آواز اٹھانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چیئرمین نادراعثمان مبین کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا۔عمران خان نے چیئرمین نادرا کیخلاف پارٹی کو آواز اٹھانے کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی نے چیئرمین نادرا کیخلاف پٹیشن تیار کرلی ہے۔جس کے مطابق موجودہ چیئرمین نادرا کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعینات کروایااور اس کی موجودگی میں ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔چیئرمین نادرا نے مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے میں مدد کیلئے ڈیٹا فراہم کیا۔ پٹیشن میں چیئرمین نادرا کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا جائیگااور یہ درخواست جلد ہی الیکشن کمیشن میں دائر کردی جائے گی۔