برطانوی حکومت سے شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے قوانین نرم کرنے کا مطالبہ

آئرلینڈ میں اسقاط حمل سے متعلق قوانین کو نرم بنانے کے لیے لندن حکومت اپنا کردار ادا کرے،سیاسی رہنماء

پیر 23 جولائی 2018 13:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء)برطانوی حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے سخت قوانین کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسی تناظر میں 170 سے زائد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے لندن حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ آئرلینڈ میں اسقاط حمل سے متعلق قوانین کو نرم بنانے کے لیے لندن حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

برطانیہ میں انیسویں صدی میں بنائے گئے اس قانون کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کو جرم قرار دیا گیا تھا۔ان سیاسی رہنماؤں کے مطابق گزشتہ برس شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد خواتین اور لڑکیوں کو اسقاط حمل کے لیے آئرلینڈ سے برطانیہ کے دیگر حصوں کی جانب جانا پڑا جب کہ بہت سی دیگر خواتین نے اسقاط حمل کے لیے غیرقانونی ادویات تک کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

جمہوریہ آئرلینڈ نے رواں برس مئی میں ایک ریفرنڈم میں ان قوانین میں نرمی کے حق میں عوام کی ایک واضح اکثریت نے اپنی رائے دی تھی۔ تاہم اس ریفرنڈم کا اثر شمالی آئرلینڈ پر نہیں، کیوں کہ یہ علاقہ برطانوی عمل داری میں آتا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ شمالی آئرلینڈ کی پاورشیئرنگ اسمبلی فعال نہیں ہے، اس لیے اس علاقے میں انتظامی اختیار برطانوی حکومت کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :