روک سکو تو روک لو

پنڈی بوائے نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود تقریر جاری رکھی

منگل 24 جولائی 2018 00:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) :روک سکو تو روک لو پنڈی بوائے نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود تقریر جاری رکھی۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں اب محض 2 روز باقی رہ گئے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے مخالفین کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں ۔بڑے فیصلے سے 2 روز قبل تمام تر جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

آج رات 12بجے تمام تر سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تمام کررہی ہیں۔آج انتخابی مہم کا آخری دن ہونے کے باعث عوام میں اور سیاسی جماعتوں میں خاصا جوش و خروش پا یا جارہا ہے۔تاہم 12 بج چکنے کے بعد اب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔آج اختتام پذیر ہونے والی انتخابی مہم کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کئیے ،بلاول کی انتخابی مہم نے مرتی ہوئی پیپلزپارٹئ میں جان ڈالی دی جبکہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی گرفتاری سے ایک نئی اٹھان ملی۔

اب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اب 25 جولائی کو عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ حق حکمرانی کس کو دیں گے۔12بجتے ہی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی انتخابی مہم سمیٹ ڈالی اور کوشش کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی پاسداری کریں اور قواعد و ضوابط کا خیال رکھیں ۔یہاں تک کہ عمران خان اپنے خطاب میں بار بار گھڑی پر ٹائم دیکھتے رہے اور کارکنان کو بتاتے رہے کہ ابھی اتنا وقت باقی تاہم انہوں نے بھی 12 بجنے سے پہلے ہی اپنا خطاب ختم کردیا لیکن پنڈی بوائے شیخ رشید روک سکو تو روک لو کی تصویر بنے 12 بجے کے بعد بھی خطاب کرتے رہے۔

یوں انہوں الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق رات 12 بجے کے بعد سے سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم بھی خلاف ورزی تصور ہو گی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ، 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔