
2018 ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مہم اختتام پذیر
عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کئیے ،بلاول کی انتخابی مہم نے مرتی ہوئی پیپلزپارٹئ میں جان ڈالی دی جبکہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی گرفتاری سے ایک نئی اٹھان ملی
پیر 23 جولائی 2018 23:49

(جاری ہے)
تاہم 12 بج چکنے کے بعد اب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔آج اختتام پذیر ہونے والی انتخابی مہم کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم قرار دیا جارہا ہے۔
اس انتخابی مہم کا جائزہ لیا جائے تو تحریک انصاف نے ریکارڈ توڑ جلسے کئیے۔خیبرپختونخواہ نہ صرف عوام کے جم غفیر نے کپتان کو خوش آمدید کیا بلکہ پنجاب اور کراچی میں بھی بہت بڑے بڑے جلسے کرکے اپنی بھرپور سیاسی قوت کا اظہار کیا۔تاہم گزشتہ روز کراچی میں کئیے جانے والان ن جلسہ موجودہ انتخابی مہم کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔آج عمران خان نے لاہور میں اپنی انتخابی مہم کا اختتام کیا۔دوسری جانب جس سیاسی جماعت کو شاندار انتخابی مہم کا کریڈٹ دیا جارہا ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں جس طرح ملک کے طول وعرض میں پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم چلائی وہ اس بات کی علامت ہے کہ گرتی پڑی پیپلز پارٹی اب دوبارہ بلاول کی قیادت میں سر اٹھانے کو تیار ہے اور ہو سکتا ہے اگلے الیکشن میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر پھر وفاق کی علامت بن کر ابھر سکتی ہے۔اس انتخابی مہم میں جس جماعت کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ مسلم لیگ ن تھی۔پہلے پہل تو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں کوئی جان نظر نہیں آرہی تھی یہاں تک کہ لاہور میں بھی مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں کوئی دم خم نہیں تھا۔تاہم 13 جولائی کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری نے مسلم لیگ ن میں ایک اسپارک بھر دیا اور مسلم لیگ ن بھی بھرپور سیاسی قوت لے کر سامنے آئی اور شہباز شریف کی قیادت میں کچھ شاندار جلسے کر کے اپنے مخالفین کو واضح پیغام دے دیا جو یہ سمجھ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن اب ماضی کا حصہ ہے۔آج شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں اپنی انتخابی مہم کا اختتام کیا جہاں انہوں نے شاندار جلسے سے خطاب کیا۔اس کے علاوہ جن جماعتوں نے قابل ذکر انتخابی مہم چلائی ان میں نوزائیدہ سیاسی و مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان ہے۔ایم ایم اے اور اے این پی کی انتخابی مہمات بھی بہتر رہیں تاہم اے این پی کو ہارون بلور کی شہادت میں عظیم صدمہ سہنا پڑا۔اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سراج رئیسانی بھی دھماکے میں شہید ہوکر خالق حقیقی سے جاملے جب اس دھماکے میں کل 150 سے زائد شہادتیں ہوئیں۔پاکستان تحریک انصاف کو اکرام گنڈا پور کی شہادت کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اکرم درانی اور متعدد سیاسی رہنماوں پر حملوں کے واقعات بھی سامنے آئے۔اب انتخابی مہم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اب 25 جولائی کو عوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ حق حکمرانی کس کو دیں گے۔ووٹ جس بھی پارٹی کو دیں لیکن ضروری ہے کہ ووٹ دیں کیونکہ آپ کا ووٹ ہی بنائے گا مضبوط پاکستان جو آپکی نسلوں کے تحفظ کا ضامن ہوگا۔پیر 23 جولائی 2018 کی مزید خبریں
-
جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجود ہے ملک پر اللہ کا فضل رہے گا، چیف جسٹس
-
2018 ملکی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مہم اختتام پذیر
-
اللہ کسی بھی قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے ،25جولائی کو پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا ‘عمران خان
-
نوازشریف کو شدید نوعیت کی کوئی تکلیف نہیں ، تمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ آگئی
-
صدر کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی،اہم ترین ہدایات جاری کردیں
-
لاہور ہائیکو رٹ راولپنڈی بنچ نے این اے 60میں انتخاب کے التوا کے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد ،
-
عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے،آئی ایس پی آر
-
کامران ٹیسوری کا تمام حلقوں سے دستبرداری کا اعلان
-
ْ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں،آصف زرداری
-
ایماندار آدمی کبھی پیسے کیلئے اپنا ضمیر نہیں بیچتا، عمران خان
-
پاکستان بار کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزام کا معاملہ فل کورٹ میں سننے کا مطالبہ
-
روک سکو تو روک لو
-
انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل تحریک انصاف کا لاہور میں تگڑا پاور شو
-
مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی
-
سب سے موثر کمپین بلاول بھٹوزرداری کی رہی ہے ،چوہدری نثار
-
میں آزاد الیکشن حالات کے جبر کے تحت لڑ رہا ہوں جس کا مجھے اپنے حلقے مین کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا
-
رحیم یار خان‘ ڈی پی او محمد اطہر وحید نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل کو معطل کردیا
-
عام سائل کی طرح جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہو گا، جسٹس میاں ثاقب نثار
-
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق تمام نیب افسران قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں،
-
ٹیریان کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر نوٹس جاری کردیئے
-
ْنیب خیبر پختونخوا نے بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
-
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ (پرسوں) ہو گی
-
عام انتخا بات 2018، امن وسیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پا ک فوج سمیت دیگر پیرا ملٹری فورسز کے دستے تعینات
-
سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنرزکی نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں خفیہ ملاقاتیں
-
شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن کا التواء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
-
برسوں سے مقدر بن جانے والی خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا لمحہ آ گیا ہے،نواز شریف
-
نثار احمد کھوڑو نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی اور نامزد امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عہدیداروں اور کارکنوں کی رکنیت معطل کردی
-
حساس اداروں نے پولنگ والے دن کراچی میں بڑے تصادم کے خدشے کا اظہار کردیا
-
عمران خان کا اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کو کبھی بھی تحریک انصاف کا حصہ نہ بنانے کا اعلان
-
میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کو جیل سے ہسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
-
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ وکیل سعید خورشید کی بدتمیزی
-
شہباز شریف کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
خیرپور: پی پی، فنکشنل لیگ میں ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج
-
سانگھڑ: دھاندلی میں انتخابی عملہ اور دیگر افراد ملوث نکلے
-
برطانوی حکومت سے شمالی آئرلینڈ میں اسقاط حمل کے قوانین نرم کرنے کا مطالبہ
-
یمن میں امریکی ڈرون حملہ،
-
سعودیہ اور مصر نے اسرائیل سے صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام بنا دیا،فلسطینی سفیر
-
ایران میں ہلکے اور درمیانے درجے کے تین زلزلے ، 200 افراد زخمی
-
سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی صدر
-
افریقہ سے اقتصادی تعلقات مستحکم کیے جائیں گے، چینی صدر
-
سعودی عرب:ایک سعودی باشندہ جس سے نیند کی دیوی رُوٹھ گئی ہے
-
صدارتی الیکشن میں میری جاسوسی کی گئی، امریکی صدر
-
پاکستانی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار
-
صرف 44 ہزار ڈالرز،
-
دُبئی:بھنگ کی برآمدگی پر گرفتار بھارتی خاتون عدالت میں پھُوٹ پھُوٹ کر رو پڑی
-
اب دھمکی دی تو نتائج وہ ہوں گے جس کی نظیر مشکل سے ہی ملتی ہے‘،ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو جوابی انتباہ
-
اردومیٹھی اورمیری پسندیدہ زبان ہے،بھارتی نائب صدرکی تعریف
-
افغانستان، کابل کے ہوائی اڈے پر خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی
-
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہر تیسراشخص ریپ میں ملوث قرار
-
مکّہ مکرمہ:حج پرمٹ کی عدم موجودگی پر 72 ہزار عازمینِ حج کو واپس بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.