نثار احمد کھوڑو نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی اور نامزد امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے عہدیداروں اور کارکنوں کی رکنیت معطل کردی

پیر 23 جولائی 2018 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کے خلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے پار ٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں جن میں ضلع ساتھ پی ایس 107 سے شاہ جہاں بلوچ، پی ایس 108 سے حبیب حسن،ضلع ویسٹ پی ایس 112 مبارک سنگو، پی ایس 119 آصف خان، پی ایس 120 صدیق اکبر ،پی ایس 118 رئیس کاظمی ،این اے 250 شاہنواز شاہ ، ضلع ایسٹ پی ایس 106 سلیم سچوانی، سٹی ایریا104 کے سیکریٹری اطلاعات یوسف خیرات، طارق آفریدی،عیدو خان کونسلر یوسی 3، علی محسود کونسلریوسی 3،چیئرمین یوسی3 عبدالخالق ،چیئرمین لوکل زکو کمیٹی محمود آباد بنارس خان،ڈسٹرکٹ کورنگی پی ایس 98 فضل علی شامل ہیں کی فوری طور پر پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سیکریٹری اطلاعات آصف خان اور پی ایس 104کے سیکریٹری اطلاعات یوسف خیرات کو ان کے عہدوںں سے بھی برطرف کر دیاہے۔