عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے،آئی ایس پی آر

منگل 24 جولائی 2018 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 کے حوالے سے ملک بھر میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے فوجی جوانوں کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے جس کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جار ی بیان کے مطابق مختلف حقوں میں 2018 کے انتخابات کے حوالے سے فوجی جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان انتخابات کے موقع پر ماحول کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لئے تعاون موجودہے ۔