سانگھڑ: دھاندلی میں انتخابی عملہ اور دیگر افراد ملوث نکلے

پیر 23 جولائی 2018 13:51

ْ سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء)سندھ کے شہر سانگھڑ کی قومی و صوبائی نشستوں کے پوسٹل بیلٹس میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے، دھاندلی میں انتخابی عملہ ملوث نکلا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے پولیس کو مراسلہ لکھ کر کہا تھا کہ دھاندلی میں سانگھڑ میں تعینات انتخابی عملہ اور دیگر افراد ملوث ہیں۔

ڈی سی سانگھڑ امتیاز علی کے مطابق پولیس کو مراسلہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کے لیے لکھا گیا تھا، پولیس نے پوسٹل بیلٹ دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھاندلی کے خلاف انکوائری میں پوسٹل بیلٹس میں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں، تاہم ملوث افراد طلبی کے با وجود انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔