ایماندار آدمی کبھی پیسے کیلئے اپنا ضمیر نہیں بیچتا، عمران خان

شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا لاہور جلسے سے خطاب

منگل 24 جولائی 2018 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایماندار آدمی کبھی خوف کی وجہ سے یا پیسے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچتا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاںلاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ملک کو مقروض کر گئے، شریف خاندان اربوں روپے بڑے بڑے پراجیکٹ پر خرچ کرتے ہیں کیونکہ اس میں پیسا بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں دیکھا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں گرمی لگتی ہے، اگر وہ قوم کا پیسہ چوری نہ کرتے تو انہیں جیل نہ جانا پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے، 25 جولائی کو خود بھی ووٹ کے لیے گھروں سے نکلنا ہے اور دوسروں کو بھی نکالنا ہے۔