پاکستان بار کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزام کا معاملہ فل کورٹ میں سننے کا مطالبہ

منگل 24 جولائی 2018 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء) پاکستان بار کونسل نے اسلام ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزام کا معاملہ فل کورٹ میں سننے کا مطالبہ کر دیا پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین کامران مرتضیٰ اور چیئرمین ایگز یکٹوکمیٹی غلام شبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کا معاملہ فل کورٹ میں سنا جائے ۔

(جاری ہے)

اس فل کورٹ میں پاکستان کی تمام اہم بار اورمیڈیا کی موجودگی یقینی بنائی جائے سول سوسائٹی کی حاضری بھی یقینی بنائی جائے انہوںنے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی احساس ہے جس سے عدلیہ کی آزادی ، خودمختاری اورملکی بقاء جڑی ہے الزام کو قالین کے نیچے دبانے سے مسائل میں اضافہ ہو گا پاکستان بارکونسل نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو الزامات ثابت کرنے کا پورا موقع دیا جائے