Delivery K Baad Wazan Kaam Karna Ab Mumkin Hai - Article No. 1949

Delivery K Baad Wazan Kaam Karna Ab Mumkin Hai

ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنا اب ممکن ہے - تحریر نمبر 1949

خواتین کے لیے حمل اور ڈلیوری کے بعد عموما وزن کم کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ جس کےلیے وہ فاقہ کشی اور بہت زیادہ طاقت والی ورزشیں کرنا شروع کردیتی ہیں

منگل 8 ستمبر 2020

خواتین کے لیے حمل اور ڈلیوری کے بعد عموما وزن کم کرنا مشکل ہوجاتاہے۔ جس کےلیے وہ فاقہ کشی اور بہت زیادہ طاقت والی ورزشیں کرنا شروع کردیتی ہیں۔ جوکہ خواتین کو بےجاتھکاوٹ اور چڑچڑاپن کا شکار کردیتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ،نومولود بچہ کےلیے ماں کے دودھ کی مقدار اور معیار میں کمی پیدا کردیتے ہیں ۔یہ تمام عوامل عورتوں میں ڈلیوری کے بعد ہونے والے ڈپریشن کی بڑی وجہ ہے۔

امریکن ایسوسی ایشن آف گائناکالوجی کے مطابق حمل میں 6 1-11 کلو وزن بڑھنا صحت مند ہے۔اس سے کم یا زیادہ بڑھنا صحت کیلیے نقصاں دہ ہوسکتاہے۔حمل میں وزن کو کنٹرول رکھنے کےلیے متوازن غذا ، متناسب نیند اور طبی تحرک/سیر ورزش لازمی کریں۔خوراک میں پھل،سبزیوں اور دالوں کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

اپنی بےجا بھوک کو فرائیڈ اور جنک کی بجائے پھلوں اور ڈرائی فروٹ سے دور کریں۔

قدرت کے قریب رہیں۔ آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی اور بعد میں آپ اور آپ کا بچہ بھی تندرست رہے گا۔
امریکن ایسوسی ایشن آف نیوٹرینشن اینڈ ڈائٹٹیس کے مطابق ڈلیوری کے بعد عورت کے جسم کو پرانی شکل میں واپس آنے کیلیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ جسم نے 9 ماہ اپنے اندر ہونے والی مختلف تبدیلیوں اور ڈلیوری کے وقت مسلز کی تھوڑ پھوڑ کو قدرتی طریقے سے دور کرنا ہے۔
ان سب کے ساتھ ساتھ روزانہ نومولود کیلیے دودھ پیدا کرنا ہے۔ دودھ بنانے کے دوران روزانہ ایک ماں کا جسم 500 کیلوریز خرچ کرتا ہے۔ جو کہ ایک عام انساں 1 گھنٹہ کی ورزش سے خرچ کرتا ہے۔
ایک ماں کو روزانہ 2500 کیلوریزکی ضرورت ہے۔ یہ توانائی آپ اپنی روزمرہ کی خوراک کو اچھی اور متوازن کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس لیے آپ کی خوراک جتنی اچھی اور متوازن ہوگی آپ کا جسم اتنی جلدی اپنی پرانی شکل میں واپس آجائے گا۔
میں کچھ ہدایات بتارہی ہوں جن پر عمل کرکے آپ آسانی اور صحت مند طریقے سے 4 -3 کلو وزن ہر ماہ کم بھی کرسکتی ہیں اور بچے کی فیڈ بھی متاثر نہیں ہوگی ۔
1- نہارمنہ 1 گلاس سادہ شہد کا پانی لیں۔
2-ناشتہ جلد سے جلد اور صحت مند کریں۔
3- روزانہ 1 انڈہ ، 2 موسمی پھل اور 3 کچی سبزی ضرور کھائیں۔
4- سادہ پانی کےکم ا زکم 12گلاس ضرور لیں-
5-کجھور / بھنے ہوئے چنے اپنے پاس رکھیں اور تھوڑی تھوری دیر بعد لیتی رہیں۔
6- تین وقت کھانا لازمی کھائیں ۔
7- سالن میں زیادہ تر مرغی، مچھلی یا دالوں کا استعمال کریں۔
ان ہدایات پر عمل کریں اور اپنا اور اپنے گھروالوں کا خاص خیال رکھیں ۔

Browse More Exercise