Maosam Barsat MeiN BeemarioN Ka Tadarak - Article No. 1133
موسم برسات میں امراض کا تدارک - تحریر نمبر 1133
سادہ، ہلکی پھلکی اور جلد ہضم ہو جانے والی خوراک کا استعمال بھی ہمیں جِلدی امراض سے بچاتا ہے
بدھ 23 اگست 2017
موسم برسات کے متعدد دیگر اثرات کے ساتھ ایک نقصان دہ اثر جِلدی امراض کا رونما ہونا بھی ہے، کیونکہ اس موسم میں پسینہ بکثرت آنے کی وجہ سے جِلد کے مسام متاثر ہوتے ہیں جس سے جلدی مسائل سامنے آنے لگتے ہیں۔ بارش کے بعد تیز دھوپ اور ہوا میں اڑنے والے گرد و غبار جلد کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ گرمی دانے، پت، خارش اور ایگزیما جیسے عوارض سے عام طور پر زیادہ واسطہ پڑتا ہے۔
لہٰذا نرم، ہوا دار اور سادہ لباس ہمیں جلدی مسائل سے کافی حد تک محفوظ رکھنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اسی طرح سادہ، ہلکی پھلکی اور جلد ہضم ہو جانے والی خوراک کا استعمال بھی ہمیں جِلدی امراض سے بچاتا ہے۔ صبح شام نہانا، پسینے سے بچنے کی کوشش کرنا اور گرد و غبار سے دور رہنا ہی برساتی مسائل سے بچاؤ کا بہترین راستہ ہے۔(جاری ہے)
آج کل نیم کے درخت پر پھل پکے ہوئے ہیں۔
نیم کے پھل کھانا مستقل طور پر خون کو صاف کرنے اور جلدی امراض سے بچاؤ کا قدرتی طریقہ ہے۔ یہ کھانے میں میٹھے اور لذیذ ہوتے ہیں۔ نیم کے پھل روزانہ جی بھر کے کھائیں۔ اس کے علاوہ بھی موسم برسات کے دوران کئی طرح کے جلد سے متعلق اور سردی زکام جیسی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے. اس دوران بہتر صحت کے لئے کچھ خاص باتوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے. ماہرین نے مون سون کے دوران صحت سے متعلق کچھ اقدامات بتائے ہیں. اگر آپ بارش میں بھیگ گئے ہیں تو نہانا نہ بھولیں، اس سے آپ انفیکشن سے محفوظ رہیں گے۔ بارش کے پانی میں موجود آلودگی آپ کے بال پر برا اثر ڈال سکتی ہے اور آپ کے بال الجھے اور روكھے ہو سکتے ہیں جس سے بالوں کے جھڑنے کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا بارش میں بھیگنے پر بال کو اچھے شیمپو سے دھو لیں اور کنڈیشنر لگائیں۔ بالوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ہفتے میں کم از کم ایک بار تیل ضرور لگائیں۔ مون سون کے دوران حفظان صحت کے تناظر میں ناخن کی صفائی پر کم توجہ دی جاتی ہے، لیکن ان کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے، کیونکہ ان کے ذریعے جسم میں گندگی اور نقصان دہ بیکٹیریا داخل ہو سکتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے ہاتھ پیر کے ناخن چھوٹے رکھیں اور ان کو صاف رکھیں۔ مون سون میں سردی زکام ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ بارش کے پانی میں بیکٹیریا پنپتے ہیں، لہٰذا اپنے پاس Hand sanitizer ضرور رکھیں۔ برسات کے موسم میں ممکنہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بارش کے موسم میں گیلی دیواروں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو چھونے سے گریز کریں۔ اس موسم کے دوران گھروں میں اور خاص طور پر باہر ربڑ اور پلاسٹک کی چپل یا جوتے ضرور پہنیں، صرف انتہائی ضرورت کے تحت ہی بجلی سے چلنے والے آلات کو چھوئیں اور سوئچ بورڈ وغیرہ کے نزدیک کم سے کم جائیں خاص طور پر بچوں کو بجلی سے چلنے والی چیزوں سے دور رکھیں۔Browse More Exercise
ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت
Warzish Aur Jismani Sargarmiyon Ki Ahmiyat
ورزش ایک مفت اور مفید دوا
Warzish Aik Muft Aur Mufeed Dawa
سائیکل چلائیں صحت بنائیں
Cycle Chalaain Sehat Banaain
ورزش سے پہلے کیا کھائیں
Warzish Se Pehle Kya Khayen
صحت مند زندگی گزارنے کے بیش قیمت مشورے
Sehat Mand Zindagi Guzarne Ke Besh Qeemat Mashware
پیدل چلیں ۔ ذیابیطس کے امکانات کم کریں
Paidal Chalen - Diabetes Ke Imkanat Kam Karen
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
ورزش
Warzish
مارننگ واک
Morning Walk
تیراکی سے ذہنی و جسمانی تندرستی
Teeraki Se Zehni O Jismani Tandrusti
پیٹھ کا درد اور موٴثر ورزشیں
Peeth Ka Dard Aur Muasar Warzishain
فزیوتھراپی ۔ ایک موٴثر علاج
Physiotherapy - Aik Muasar Ilaj