Sadma - Article No. 1269

Sadma

صدمہ - تحریر نمبر 1269

شدید صدمے کی حالت میں انسان کی موت بھی رافع ہوسکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے شخص کے جسم کا فشار خون(بلڈپریشر) خطرناک حد تک گرجاتا ہے

ہفتہ 3 مارچ 2018

صدمے کی کوئی وجوہات ہوسکتی ہے مثلاً کسی عزیز کی موت،شدید مالی نقصان،امیر رشتے داروں کی بے اعتدالی،محبوب کی بے رخی،اور اس قسم کی دوسری وجوہات بھی صدمے کا باعث بن سکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے افراد عموماً اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور قوت ارادی بھی ان معمولی درجے کی ہوتی ہے،
شدید صدمے کی حالت میں انسان کی موت بھی رافع ہوسکتی ہے صدمے کا شکار ہونے والے شخص کے جسم کا فشار خون(بلڈپریشر) خطرناک حد تک گرجاتا ہے نبض نہیات کمزور مگر تیز ایک منٹ میں 100 بار سے زیادہ ہوجاتی ہے ٹھنڈے پسینے کے ساتھ جلد نمناک اور اس کی رنگت زرد ہوجاتی ہے ایسی حالت میں مریض پر شدید ذہنی ابتری کمزوری یا بے ہوشی کا حملہ بھی ہوسکتا ہے ایسے مریض کو کھڑا کیا جائے تو اسے غش آجاتا ہے جس کے بعد وہ جسم کو نہایت کمزور محسوس کرتا ہے اور شدید پیاس کا اظہار کرتا ہے،
حفاظتی تدابیر:
1 ۔

(جاری ہے)

مریض کو اس طرح لٹادیں کہ اس کے پاﺅں سر سے اونچے ہوں اگر صدمہ سر میں چوٹ لگنے کا نتیجہ ہوں تو مریض کے پاﺅں اوپر نہ آٹھائیں بلکہ اسے آدھ بیٹھک حالت میں بٹھا دیں
2 ۔اگر مریض کو سردی محسوس ہو تو اسے کمبل اُڑھادیں
3 ۔اگر مریض ہوش میں ہوں تو اسے کوئی نیم گرم مشروب پلائیں
4 ۔اگر مریض درد کی شکایت کرے تو اسپرین یا درد کی کوئی اور دوا دیں
5 ۔
مریض سے زیادہ گفتگو یا سوال جواب سے گریز کریں اور اُ س کی حوصلہ افزائی کریں
6 ۔اگر مریض بے ہوش ہوجائے تو اس کا سر نیچے اور پیچھے کی جانب ایک طرف جھکادیں اور ایک پہلو پر لٹادیں
7 ۔اگر مریض دم گھٹے کی شکایت کرے تو اپنی انگلی سے اس کی زبان کو آگے کی طرف کھینچیں
8 ۔اگر مریض قے کریں تو فوراً اس کامنہ صاف کردیں یہ بات یاد رہے کہ اُس کا سر پیچھے او ر نیچے کی جانب جھکا ہو ا ہو تاکہ سانس لینے سے قے اس کے پھیپھڑوں میں نہ آسکے،
9 ۔
بے ہوشی کے عالم میں مریض کو کچھ کھلانے پلانے کی کوشش نہ کریں
10 ۔جلد از جلد طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

غشی:غشی آنے کے اسباب بہت سے ہوسکتے ہیں مثلاً نشہ سر کی چوٹ،صدمہ،زہر کھالینا،خوف شدید جسمانی کمزوری،ضرب،ذیابیطس مرگی اور دل کا دورہ وغیرہ،
اگر فوری طور پر غشی کی کوئی وجہ معلوم نہ ہوسکے تو مندرجہ ذیل امور کا اچھی طرح سے جائزہ لیں،
1 ۔

کیا مریض صحیح طریقہ سے سانس لے رہا ہے؟اگر نہیں تو اس کا سر بہت پیچھے کی طرف کرکے اس کے جبڑے اور زبان کو آگے کھینچیں اگر کوئی چیز حلق میں پھنسی ہوئی ہو تو اسے باہر نکال دیں وہ سانس نہ لے سکتا ہو تو منہ درمنہ سانس بہم پہنچانے کی عمل شروع کردیں،
2 ۔اگر مریض کا خون بہت زیادہ ضائع ہو رہا ہو تو فوراً خون کو بند کیا جائے،
3 ۔
کیا مریض صدمہ کی وجہ سے بے ہوش ہوا ہے؟ایسی حالت میں اس کا سر اس کے جسم سے نیچا ہو اور کپڑے ڈھیلے کردیں،
4 ۔کیا یہ ضرب تمازتHeat Stroke ہے؟ایسی حالت میں مریض کو پسینہ نہیں آئے گا اور جلد سرخ ہوجائے گی اس کا جسم گرم ہوگا جیسے تیز بخار ہوگیا ہو اگر مندرجہ بالا نشانیاں پائی جائیں تو مریض کو دھوپ سے دور رکھیں اور اس کا سر پاﺅں سے اونچا کرکے ٹھنڈے پانی سے بھگودیں اگر ممکن ہوسکے تو برف کے پانی کا استعمال بھی مفید ہے۔

5 ۔کیا مریض کی گردن یا کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔اگر ایسا گمان گزرے تو زخم یا ٹوٹی ہوئی ہڈی تلاش کریں مگر جہاں تک ممکن ہو مریض کونہ ہلائیں اور نہ ہی کمر یا گردن سختی سے موڑیں ورنہ زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے،
6 ۔کیا مریض کے گللے میں کوئی چیز اٹک گئی ہے؟یہ اطمنیان ہوجانے کے بعد کہ مریض کی گردن اور کمر کی ہڈی سلامت ہے مگر اس کے گلے میں کوئی چیز اٹک گئی ہے تو اس کے لیے ایک شخص مریض کی کمر کے گرد اس طرح بازو ڈال کر کہ اس کے دونوں ہاتھ اس کے پیٹ پر ہوں اپنے گھونسوں کی مدد سے مریض کے پیٹ کو اوپر کی طرف ایک لخت جھٹکے دے یہ عمل مریض کے پھیپھڑوں میں سے ہوا کو جبراً باہر نکال دے گا جس سے مریض کا حلق اٹکی ہوئی چیز سے آزاد ہو جائے گا اگر ضرورت پڑے تو یہ عمل کئی مرتبہ دہرائیں۔

Browse More Exercise