Size Mein Rehne Ke Liye Exercise Kijye - Article No. 2122
سائز میں رہنے کے لئے ایکسرسائز کیجیے - تحریر نمبر 2122
ہفتہ 3 اپریل 2021

وقت ہے کہ نہایت سرعت سے گزرتا چلا جا رہا ہے‘دن‘مہینے‘سال ابھی ابھی تو ہم نے نئے سال کو خوش آمدید کہا تھا اور اب نئے سال کی پہلی سہ ماہی ختم ہونے کو ہے ہر سال کی طرح اس سال کی ابتداء میں آپ نے خود سے کچھ وعدے کیے ہوں گے‘کچھ عہد لئے ہوں گے کہ اس سال آپ ضرور خود کو فٹ رکھنے کے لئے اپنی صحت پر توجہ دیں گی اور صحت کی بہتری کے لئے کچھ کریں گی لیکن پھر ہوتا کچھ یوں ہے کہ خود سے کیے گئے یہ تمام وعدے وعدہ فروا میں بدل کر عمل سے محروم ہی رہتے ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم اچھی صحت کی تمنا ہی کرتے رہ جاتے ہیں خصوصاً خواتین جن کے لئے ان کی فیملی ان کی پہلی ترجیح ہوتی ہے اور ان کی اپنی صحت اور فٹنس کہیں پیچھے رہ جاتی ہے لیکن یاد رکھیے آپ اپنی فیملی کا خیال ہر گز نہیں رکھ سکیں گی جب تک کہ آپ خود ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوں گی اور اگر خود کو فٹ اور سلم رکھنے کے لئے آپ نے یوگا یا ورزش کا پلان بنا ہی لیا ہے تو ذیل میں دئیے گئے یہ مشورے آپ ہی کے لئے ہیں۔
ورزش کی ابتداء کرنے سے پہلے ان ہدایات پر عمل کرنا ہر گز نہ بھولیے۔
ہفتے کے پانچ دن 30-40 منٹ کی ایکسرسائز کیجیے اگر آپ خود کو بیمار یا تھکا ہوا محسوس کر رہی ہیں تو اس دوران ایکسرسائز کرنا ہو سکتا ہے کہ کورٹیسول ہارمون (Cortisol hormone) کا رخ بھٹکا دے جو آپ کے عضلات میں موجود پروٹین کو تباہ کرنے کا سبب بن جائے اور آپ کے وزن میں کمی کے بجائے وزن میں اضافہ ہونے لگے۔
روزانہ 6-8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیجیے۔سونے سے پہلے ٹی وی‘موبائل اور کمپیوٹرز کے سوئچ آف کر دیجیے یہ کرنے سے آپ خود پر طاری دباؤ کی سطح میں کمی محسوس کریں گی اور گہری اور پرسکون نیند سو سکیں گی۔یہ عمل آپ کے جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں معاونت کرے گا اور دن میں آپ کے ٹوٹ پھوٹ جانے والے عضلات کی مرمت اور درستگی کرے گا۔
ایکسرسائز سے مکمل فوائد حاصل کرنے کے لئے اسے درست طریقے سے کرنا ازحد ضروری ہے جیسا کہ آپ ٹریڈ مل پر زننگ کرنا چاہتی ہیں تو 45 منٹس مشین پر دوڑنے کے لئے رکھیے اور 3 منٹ تک واک کیجیے۔اس عمل کو دہراتی رہیے کیونکہ یہ چکنائی کو جلاتا اور ہارمونز کو متحرک و فعال بناتا ہے۔
زندگی میں نظم و ضبط پیدا کیجیے۔اپنے تمام ٹاسک مقررہ وقت پر سر انجام دیجیے۔انسان کے دماغ کا اپنا ایک حیاتیاتی چکر ہوتا ہے جو کہ سورج و چاند کے طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس سسٹم کے خلاف کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی آپ کو خاصی مہنگی پڑ سکتی ہے راتوں کو جاگنا اور دن بھر سونا آپ کی صحت پر بد ترین اثرات مرتب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔
ورزش سے پہلے ڈائٹ پر کنٹرول کیجیے کھانے کے مقررہ اوقات کی پابندی سختی سے کیجیے۔مصالحے دار اور مرغن غذاؤں سے پرہیز کیجیے اور اپنی روزانہ کی ڈائٹ میں کوئی ایک پھل اور سلاد لازمی شامل کیجیے۔پرسکون رہنے کے لئے مراقبے کی مشق کیجیے یہ آپ کے مرکزی اعصابی نظام کو تقویت فراہم کرے گا اور آپ خود کو آرام دہ اور پرسکون محسوس کریں گی۔
(جاری ہے)

تاریخ اشاعت:
2021-04-03
Your Thoughts and Comments
مزید ورزش سے متعلق
-
یوگا کیجیے،دلکشی پایئے
-
ورزش کریں تندرست رہیں
-
ورزش کا صحیح ہونا ضروری ہے
-
ورزش․․․دل کے برقی نظام کی محافظ ہے
-
صبح سویرے جاگنا اور ورزش کا معمول
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.