Yoga Warzishain Asan Ki Techniques Gorsh Asan - Article No. 1127

Yoga Warzishain Asan Ki Techniques Gorsh Asan

یوگا ورزشیں گورش آسن - تحریر نمبر 1127

منگل 15 اگست 2017

اس کو بلی آسن بھی کہتے ہیں۔ یہ خواتین کی ڈھلکی ہوئی چھاتیوں کے لیے بڑی مفید ورزش ہے۔ اور ان خواتین کے لئے بھی فائدہ مند ہے جن کی چھاتیوں میں بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کم اترتا ہے۔
آسن کی تکنیک:
1۔ پاؤں پھیلا کر کھڑی ہوجائیں۔ دونوں ہاتھوں میں خالی بوتلیں پکڑیں۔ جسم کو آگے کی طرف اس طرح جھکائیں کہ آپ کے بازو جسم کے متوازی رہیں۔

2۔ کمر سیدھی رکھیں۔ اب بازوؤں کو تصویر کے مطابق اوپر کی طرف اٹھائیں اور پھر بازو پہلی حالت پر لے آئیں۔
یہ ورزش دس سے بیس مرتبہ کریں۔ اس ورزش سے ڈھیلی چھاتیوں کے عضلات میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے اور خون کی شریانوں کی رکاوٹیں دور ہوتی ہیں۔
پودھانا آسن:
یہ آسن بے ڈول اور بھدی پنڈلیوں اور رانوں کو سڈول بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں حس و تناسب پیدا کرتا ہے۔


آسن کی تکنیک:
1۔ اپنے بازو پھیلا کر اس طرح کھڑی ہوں کہ آپ کی دونوں ایڑیاں آپس میں ملی ہوئی ہوں،اور پاؤں کے پنجے باہر کی طرف نکلے ہوئے ہوں۔ آہستہ آہستہ پنجوں کے بل کھڑی ہوجائیں۔
2۔ کمر کو سیدھا رکھیں۔ گھٹنے دوہرے کریں۔ اپنے کولھوں کو ایڑیوں سے ملادیں۔ اب آہستہ آہستہ پہلی حالت پر آجائیں اور ایڑیاں فرش پر جما کر پورے پاؤں پر کھڑی ہوجائیں۔
یہ عمل دس سے پندرہ بار دہرائیں۔
میور آسن:
اس کو مور آسن بھی کہتے ہیں۔
آسن کی تکنیک:
ہاتھوں کی انگلیاں الٹی اندر کی طرف،زمین پر ٹکی ہوئی۔گھٹنے اور پاؤں بھی زمین پر ٹکے ہوئے۔ دونوں ٹانگوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ۔
اب آگے کو جھکیں یہاں تک کہ پیشانی زمین سے لگ جائے۔ کہنیاں اندر کی طرف پیٹ کے ساتھ مل جائیں۔ سارا بوجھ بازوؤں پر جمائے ہوئے ٹانگوں کو پچھلی طرف پھیلاتے ہوئے زمین سے اوپر اٹھائیں لیکن ٹانگیں اب باہم ملی ہوئی ہوں گی۔
دو سے تین منٹ اسی حالت میں رہیں۔
جسمانی فوائد:
یہ آسن چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ آنکھوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔ جگر، معدے اور آنتوں کی جملہ بیماریوں کے لئے اکسیر ہے۔ قوت سماعت پر بھی اس کا اچھا اثر پڑتا ہے۔ ماہواری کی رکاوٹ کا شافی علاج ہے۔ میکرو کولیا کے لیے مفید ہے۔ میکرو کولیا اعضائے بدن کے ضرورت سے زیادہ بڑھ جانے کا عارضہ ہے، جو اعتدال سے زیادہ بڑھ کر جسمانی بدنمائی اور بدھے پن کا باعث بنتے ہیں۔ یہ یوگا ورزش میکرو کولیاسے محفوظ رکھتی ہے۔
نفسیاتی فوائد:
یہ آسن ذہنی خلفشار و ابتلا کو دور کرتا ہے۔ کابوسی خرابوں، نیند میں بڑبڑانے اور ضعف نفسی کا معالج آسن ہے۔

Browse More Exercise