Surkh Ankhain - Article No. 2073

Surkh Ankhain

سرخ آنکھیں بینائی زائل ہونے کا اشارہ - تحریر نمبر 2073

اگر آنکھوں میں سرخی پیدا ہونے کے علاوہ جلن اور خارش بھی ہونے لگے تو اس کا سبب الرجی یا انفیکشن ہو سکتا ہے

جمعرات 4 فروری 2021

لندن کے Manhattan Hospital for Eye,Ear,and Throat کے منیجنگ ڈائریکٹر Dr.Eric D Domefied کے مطابق اگر کسی شخص پر کام کا دباؤ مسلسل 5 منٹ تک دن میں تین تین بار پڑے تو اس کے نتیجے میں اُس شخص کی آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں۔اگر آنکھوں میں سرخی پیدا ہونے کے علاوہ جلن اور خارش بھی ہونے لگے تو اس کا سبب الرجی یا انفیکشن ہو سکتا ہے لیکن سوزش،جلن یا خارش کی کیفیت کے بغیر صرف آنکھوں میں سرخی اُتر رہی ہے تو اس کا مطلب دباؤ اور ڈپریشن کے باعث فشار خون بڑھ جانے کی وجہ سے آنکھوں کی نازک اور انتہائی حساس شریانوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہ پھٹ گئیں ہیں۔

اس لئے کام کے دوران اپنی آنکھوں کو مسلسل متحرک رکھنے سے گریز کریں۔کام کے دوران 15-20منٹ کے وقفے سے آنکھوں کو آرام دیں۔3-4 منٹ تک آنکھوں کو بند کرکے رکھیں۔

(جاری ہے)

بند آنکھوں پر کھیرے کے قتلے یا استعمال شدہ ٹی بیگ رکھنے سے بھی انہیں سکون ملتا ہے اس کے علاوہ یہ عمل کرنے سے تنے ہوئے اعصاب بھی پُرسکون ہو جاتے ہیں۔
Dr Dric کے مطابق اگر آنکھوں کی سرخی ایک ہفتے سے زیادہ برقرار رہے‘پپوٹوں کے کنارے دُکھن محسوس ہو یا آنکھوں سے ایسی رطوبت کا اخراج ہونے لگے جس کی وجہ سے پلکیں چچپچی ہونے اور مندرجہ بالا عمل کرنے کے بعد بھی افاقہ محسوس نہ ہو تو فوراً معالج سے رجوع کریں کیونکہ یہ تمام علامات بینائی کے زائل ہونے کے واضح اشارے ہیں۔

Browse More Eyes