Jhulsi Huwi Jild Ka Ilaj - Article No. 927

جھلسی ہوئی جلد کاعلاج - تحریر نمبر 927
اب پیٹ کے اندر ہوگا
ہفتہ 16 اپریل 2016
انسان کو خدانے اشرف المخلوقات سے بنایا ہے اور اُس نے اپنی عقل اور دماغ کے سہارے خوب ترقی کی ہے اور یہ تسلسل برقرار ہے۔ انسان اپنے ارد گرد گروجو کچھ دیکھتا اور محسوس کرتا ہے وہ اُسے اپنی تحقیق کا حصہ بھی بناتا ہے ۔ مثال کے طور پر کنگروفطری طور پر اپنے نوازئیدہ بچے کو ولادت کے بعد ایک تھیلی میں ڈال کر پرورش کرتے ہیں جو اسی غرض سے مادہ کے پیٹ کے ساتھ لگی ہوتی ہے، جس میں وہ اپنے بچے اٹھانے کے ساتھ لگی ہوتی ہے، جس میں وہ اپنے بچے اٹھاتے پھرتی ہے۔ دراصل کنگروکابچہ انسان کی چھنگلی کے برابر ہوتا ہے اور جب تک چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہوجاتا وہیں پڑا دودھ پیتا رہتا ہے اور اس طرح اُس کی نشوونما ہوتی رہتی ہے۔ آج کل جسم کا کوئی عضو متاثر ہونے کی صورت میں اُس عضو کی پیوندکاری کی تکینیک استعمال کی جاتی ہے مگر حال ہی میں برازیل میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے حیرانکن تیکنیک کو آزمایا ہے۔
(جاری ہے)
اس انوکھا آپریشن کرنے والے ڈاکٹڑبورس برنانڈو کے مطابق کارلوس ایسی انجری کا شکار ہوا تھا جس کے باعث اُسکی ہتھیلی اور ہاتھ کی پشت پر کھال ختم ہوگئی تھی جس سے ہڈیاں اور رگیں نظر آنا شروع ہوگئی تھیں۔ اُن کاکہنا تھا کہ یہ بہت بڑی انجری ہے اور ہمیں اس کی بحالی کے لیے واحد طریقہ اسے پیٹ میں ڈال دینا آیاکیونکہ باہر رہنے کی صورت میں انفیکشن کاخطرہ تھا جس کے باعث ہاتھ کا کاٹنا پڑتا۔
اب کارلوس سانتا اوٹیلیاہاسپٹل میں چھ ہفتوں تک مقیم رہیں گے اور وہ خود کو خوش قسمت شخص سمجھتے ہیں ۔ اُن کاکہنا ہے کہ میں اب بھی حادثے کے بارے میں سوچ کر جذباتی ہوجاتا ہوں مگرجب ڈاکٹروں نے مجھے ہاتھ کی محرومی کے بارے میں بتایا اُس وقت مجھے اُس کی سنگینی کااحساس ہوا۔ اب اُس ہاتھ پیٹ پر ایسے ہے جیسے ” جیب میں ڈالا گیا ہو“ اور ڈاکٹروں نے اُسے کہا ہے کہ وہ آہستگی سے اُسے حرکت دیتا رہے تاکہ وہ اکڑ نہ جائے۔ کارلوس کے مطابق اپنے جسم کے اندر انگلیوں کوحرکت دینا بہت عجیب اور خوفناک لگتا ہے۔
Browse More Face And Skin

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

لیشمینیا ۔ ایک خطرناک جلدی مرض
Leishmania - Aik Khatarnak Jildi Marz

برص،لاعلاج نہیں
Bars - La Ilaaj Nahi

جلدی امراض سے بچاؤ کے لئے اہم تدابیر اور نسخے
Jildi Amraz Se Bachao Ke Liye Ehem Tadabeer Aur Nuskhay

داد یا قوبا ۔ ایک جلدی بیماری
Daad Ya Quba - Aik Jildi Bimari

برص جلد کی دلکشی متاثر کرنے والا مرض
Bars Jild Ki Dilkashi Mutasir Karne Wala Marz

کینو
Orange

لوکی،غذائی فائبر اور پانی کا مجموعہ
Loki - Gazai Fiber Or Paani Ka Majmoa

موسم برسات ․․․ بیماریوں کا موسم
Mosaam E Barsaat Bimariyon Ka Mosaam

بڑھتی عمر کے اثرات ․․․چند راز
Bharti Umar K Asraat - Chand Raaz

کھیرا!ٹھنڈک اور غذائیت کا حامل
Kheera ! Thandaak Or Ghezayat Ka Hamil

میتھی سے صحت اور دلکشی پائیے
Methi Se Sehat Or Dilkashi Payeen