Kheera ! Thandaak Or Ghezayat Ka Hamil - Article No. 1675
کھیرا!ٹھنڈک اور غذائیت کا حامل - تحریر نمبر 1675
یہ شفا بخش خصوصیات پر مشتمل ایسی مفید سبزی ہے جو مجموعی طور پر نظام انہضام درست رکھ کر صحت بر قرار رکھتی ہے
پیر 16 ستمبر 2019
دھوپ میں بڑھتی ہوئی تمازت موسم گرما کی آمد کی نوید سنا رہی ہے ،ٹھنڈے مشروبات وغذاؤں کے استعمال کا آغاز ہو چکا ہے ایسے میں کھیرے کا نام سن کر ہی ایک ٹھنڈک بھرا احساس ہوتا ہے یوں تو کھیرے کا استعمال سلاد میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے لیکن موسم گرما میں کھیرے کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاہے۔گرم موسم میں یہ نہ صرف بطور سلاد کھا یا جاتاہے بلکہ اسے علیحدہ سالم بھی بہ شوق ورغبت بچے‘بوڑھے اور نوجوان شوق سے کھاتے ہیں۔کھیرا ایک ٹھنڈی سبزی ہے،چلچلاتے موسم کی گرماہٹ میں جسم کو ٹھنڈک اور تروتازگی بخش کرنئی توانائی پیدا کرتی ہے۔کھیرا صرف ٹھنڈک ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ اس میں غذائی اجزاء بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی کارکردگی فعال بنانے کے لیے ناگزیر عناصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
کھیرا بطور کچی کھانے والی سبزی ہے اس کا پودا بیل دار ہوتا ہے یہ کدو‘خربوزے وغیرہ کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔
غذائی افادیت واہمیت
کھیرا دیگر سبزیوں کی طرح بے شمار غذائی افادیت کا حامل ہوتاہے۔اس میں وٹامنز اور معدنیات کا وسیع خزانہ پایا جاتاہے۔2عدد کھیرے بطور غذا کھانے سے جہاں اشتہاپوری ہوتی ہے وہیں جسم کو ضروری غذائیت بھی میسر آجاتی ہے۔عموماً کھیرے کو چھیل کر کھاتے ہیں لیکن ماہرین تغذیہ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانے پر زور دیتے ہیں ان کے مطابق کھیرے کے غذائی اجزاء کی اہم مقدار چھلکے میں ہی موجود ہوتی ہے جو چھلکا اتارنے سے ضائع ہو جاتی ہے۔کھیرا اگر چہ زیادہ تر کچا ہی پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے پھلوں ‘سلاد‘سبزیوں واناج وغیرہ کے ساتھ ملا کر کھانے سے اس کی غذائیت میں اضافہ ہوتا ہے۔کھیرے کی غذائی افادیت پر ماہرین کی کئی تحقیقات وتجربات کے مطابق کھیرے میں 14کیلوریز‘0.4گرام پروٹین‘0.1گرام کیلشیم‘0.03گرام فاسفورس‘1.5گرام فولاد‘00وٹامن A‘0.03ملی گرام وٹامنB‘0.02ملی گرام وٹامن B2اور 7 ملی گرام وٹامن Cموجود ہوتے ہیں ۔نیز کھیرے میں اہم معدنی اجزاء جیسے سلفر‘سلیکون‘کلورین‘سوڈیم ‘پوٹاشیم ‘فلورین اور میگنیشیم بھی پائے جاتے ہیں۔
شفا بخش خصوصیات کی حامل سبزی
قدرت کی جانب سے انسان کے لیے عطا کردہ ہر نعمت میں غذائیت کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ اور شفاء بھی رکھی گئی ہے۔ان بیش بہا نعمتوں پھل‘سبزیوں ‘اناج اور جڑی بوٹیوں وغیرہ میں انسان کو لاحق ہونے والی ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ان کے روز مرہ کے استعمال سے ڈاکٹروں کی مہنگی ادویہ وعلاج سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔کھیرا بھی شفاء بخش خصوصیات کی حامل سبزی ہے یہ مجموعی طور پر نظام انہضام درست رکھ کر کئی بیماریوں کو بننے سے روکتی ہے۔
بلند فشار خون میں موثر
ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مریض اپنی خوراک میں کھیرا شامل کرکے خون کے دباؤ کو نارمل سطح پر لا سکتے ہیں ۔کیونکہ کھیرے میں معدنی اجزاء خون کی تیزابیت دور کرکے اس کی گردش بہتر بناتے ہیں ۔
قبض کے خلاف کارگر
کھیرازودہضم غذا ہے ۔یہ انتڑیوں کو ایسے مادوں کی فراہمی ممکن بناتا ہے جو غذا کو معدے میں ہضم کر کے قبض رفع کرتے ہیں۔قبض کی شکایت میں یومیہ2کھیرے کھانے سے چند دن افاقہ ہوتاہے۔
معدے کی تیزابیت اور السر کا علاج
کھیرا کچا کھانے کے علاوہ اس کا جوس بھی صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ایک گلاس باقاعدگی سے کھیرے کارس پینے سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے اور اگر بڑی آنت کے السر کی شکایت ہوتو یہ مرض بھی کھیرے کا جوس پینے سے دور ہو جاتی ہے۔کھیرے کا جوس بنانا ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔کھیرا بلینڈر میں ڈال کر آپ با آسانی اس کا رس تیار کر سکتی ہیں ۔گرمیوں میں کھیرے کا جوس پینے سے نا صرف غذا ہضم ہو تی ہے بلکہ جسمانی ٹھنڈک بھی ملتی ہے اس لیے بچوں کو اس کا رس ضرور پلائیں۔
ہیضہ کی حالت میں کار آمد
ہیضے کے مرض میں کھیرے کا رس انتہائی شفائی اثرات مرتب کرتا ہے۔کھیرے کا جوس ایک گلاس ناریل کے پانی میں شامل کر کے ہر گھنٹے بعد پینے سے ہیضہ کی حالت میں پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔پانی کی کمی ہونے کی صورت میں کھیرے کا رس جسم کی رطوبتوں اور نمکیات کے توازن کو بر قرار رکھتاہے۔
یورک ایسڈ میں توازن
جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی گٹھیا اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر امراض کا موجب بنتی ہے ۔کھیرے کے جوس کو گاجر‘چقندر یا اجوائن کے پتوں کے جوس میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ مناسب سطح پر رہتا ہے ۔ایک ماہ تک متواتر کھیرے کا جوس پینے سے یورک ایسڈ کی فاضل مقدار میں واضح کمی رونما ہو جاتی ہے۔
موٹاپے کے خلاف ہتھیار
اکثر خواتین اپنا بڑھا ہوا وزن کم کرنے کے لیے کئی جتن کرتی ہیں۔خاص ڈائٹ پلان اور ایکسر سائز اپنا کر وزن میں کمی کی کوشش کی جاتی ہے۔کھیر ا ایسا سستا اور با آسانی دستیاب نسخہ ہے جس کی مدد سے زائد وزن میں حیرت انگیز کمی لانا ممکن ہے۔صبح ناشتے میں کھیرے کی قاشیں ٹماٹر کے ساتھ‘دوپہر میں بھی کھیرے کی قاشیں ٹماٹر یا مولی اور گاجر کے ساتھ خوب اچھی طرح چبا کہ کھائیں اور رات کے کھانے میں بھی اس پر عمل کریں۔چند ہفتے میں آپ خود اپنے وزن میں فرق محسوس کریں گی۔
جلد کے لیے قدرتی ٹانک
جلد کی شادابی ودلکشی کے لیے خواتین کھیرے کا استعمال کئی دہائیوں سے کرتی آرہی ہیں۔کھیرے کا رس چہرے اور ہاتھوں پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے اور چہرے سے کیل مہا سے ختم ہو جاتے ہیں ۔جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی کھیرے کارس بہترین ہے۔کھیرے کا جوس پینے سے بالوں کی اچھی نشوونما ہوتی ہے اور بال گھنے اور مضبوط ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کے اطراف حلقوں پر کھیرے کے ٹکڑے رکھنے سے حلقوں میں کمی آتی ہے۔
Browse More Weight Loss
موٹاپے کا علاج حُسنِ تدبیر سے
Motape Ka Ilaj Husn E Tadbeer Se
قدرتی انداز میں وزن کم کریں
Qudrati Andaaz Mein Wazan Kam Karen
چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain
سو جائیے،وزن کم ہو گا
So Jaiye Wazan Kam Ho Ga
پیری کون ڈائٹ
Perricone Diet
پیٹ بڑھ گیا ہے
Pait Badh Gaya Hai
رمضان ڈائٹ پلان
Ramadan Diet Plan
موٹاپا
Motapa
سردیوں میں ورزش کرنے کے زیادہ فائدے
Sardiyon Mein Warzish Karne Ke Ziyada Faide
تیز قدمی یا چہل قدمی
Taiz Qadmi Ya Chehal Qadmi
انڈے کھائیں وزن گھٹائیں
Anday Khayeen Wazan Ghatain
ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنا مشکل کام نہیں
Dieting Ke Bagair Wazan Kam Karna Mushkil Kaam Nahi