4 Jannati Fruitss - Hamare Super Foods - Article No. 1582

4 Jannati Fruitss - Hamare Super Foods

4جنتی پھل،ہمارے سپر فوڈز - تحریر نمبر 1582

طبی افادیت سے بھر پور جنت کے تحفے

جمعہ 24 مئی 2019

انار
سورة رحمن آیت نمبر68میں اس پھل کو جنتی کہا گیا ہے ۔اہل زمین کے لئے اب کائنات کی خاص سوغاتوں میں سے ایک پھل ہے ۔انار کا جوس لگاتا ردوہفتے پیا جائے تو پیٹ اور کمرکے اردگرد چربی کا خاتمہ اور ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
انار میں فولاد،ہائیڈروکلورک ایسڈ اور وٹامنCہے جو بھوک پیدا کرنے والے عناصر ہیں۔
یہ ورم ،جگر ،یرقان ،تلی کے امراض ،کھانسی اور ٹائیفائیڈ میں بھی مفید ادویاتی پھل ہے ۔انارترش ہوتو شہد ملا کر پینے سے بڑھاپاآنے کی رفتار سست پڑتی ہے۔
کیلا
سورة الواقعہ کی آیت نمبر 29میں کیلے کا ذکر ملتا ہے۔یہ بھی جنتی پھل ہے ۔پوٹاشےئم اور فائبر سے بھر پور ہے ۔Pectinایک فائبر ہی کی شکل ہے جو کیلے کا اہم جزو ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میگنیشےئم ،وٹامن Cاور B6بھی موجود ہیں ۔کیلا آیوڈین کی کمی کو بھی پورا کرنے والا پھل ہے۔یہ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے ۔ذہنی دباؤ میں کمی لاتا ہے معدے کے السر ،سینے کی جلن ،بینائی اور خون کی کمی دور کرتاہے۔
کھجور
سورة الرحمن ہی میں کھجور کا بھی ذکر ملتا ہے۔کھجوروں کے درختوں کی بشارت بھی دی گئی ہے اور عرب ممالک میں افراط سے پیدا ہونے والا یہ پھل اب دنیا بھر میں برآمد بھی ہوتا ہے اور کاشت بھی ہونے لگا ہے۔
آپ کو جہاں بھی یہ پھل ملے استفادہ کیجئے،کیونکہ اس میں فائبر،پوٹاشےئم،کاپر،میگنیز،میگنیشےئم اور وٹامن B6جیسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور پھل ہے۔یہ دل کی شریانوں کو سخت کرنے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم کرنے میں معاون رہتا ہے ۔ہائی بلڈ پریشر میں کمی لاتا ہے۔صحت وتوانائی کا خزانہ یہ پھل تازہ اور مصفی خون بھی پیدا کرتا ہے۔جگر کوصحت یاب اور لاغر ہونے سے بچاتاہے۔

بیر ،سدرآئل
سورة الواقعہ ہی میں بے خارکی بیریوں کی ذکر ملتا ہے ۔اسے مفسرین سورة المنتہیٰ سے موسوم کرتے ہیں۔
جسے بیری کا درخت ماناجاتا ہے ۔تاہم Cedarکے درخت سے بھی مراد لی جاتی ہے۔جس کی لکڑی بہت خوشبودار ہوتی ہے۔علاوہ ازیں الارزبیری کو بھی سدر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔الارزبیری اور عرعرکی پتیوں میں ایک خاص تیل Resinہوتاہے۔
یہ Cedar Oilکہلاتا ہے جو کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔جلد کو صاف کرنے میں مددگار ہوتاہے۔
بیر بھر پور غذائیت والا پھل ہے جو پروٹین،وٹامنز ،کیلشےئم ،کاربوہائیڈریٹس ،سوڈیم اور میگنیشےئم کی خصوصیات سے مالامال ہے اس میں آئرن کی مقدار قدرے زیادہ ہے جبکہ معدنیات میں فاسفورس بھی موجود ہے ۔جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا ہے ۔اور کم حراروں پر مشتمل پھل ہے۔وزن کم کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔اس میں وٹامن A،وٹامنCاور مختلف نامیاتی مرکبات کی موجودگی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔اس کے استعمال سے قبض ،سینے کی جلن،معدے کی تیزابیت اور نظام ہاضمہ کی شکایات دور ہو جاتی ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat