Adrak Aik Mufeed Jarr - Article No. 1489
ادرک۔ایک مفید جڑ - تحریر نمبر 1489
پاکستان میں پنجاب ،جموں وکشمیر،جب کہ ہندستان میں پنجاب ،یوپی کے پہاڑی علاقوں ،مدراس ، بہار ،احمد آباد اور بنگلہ دیش میں ادرک بہ کثرت کا شت کی جاتی ہے ۔
بدھ 13 فروری 2019
ثروت ناز
ادرک کی دو اقسام ہیں :ایک ریشے دار جو زیادہ پیدا ہوتی ہے اور دوسری بغیر ریشے کی جو کم پیدا ہوتی ہے ۔
خشک ہونے پر یہ سونٹھ بن جاتی ہے ۔
ادرک ایک خوشبو دار جڑ ہے ۔اسے مختلف سبزیوں ،والوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے ،
تاکہ اس سے بہترین مسالا تیار ہو اور کھانا لذیذ بنے ،خاص طور پر اسے ایسی سبزیوں میں ڈالنا ضروری ہے ،جو بادی ہوتی ہیں ،مثلاً آلو،گوبھی وغیرہ۔
ادرک کے فائدے
معدے کے جملہ امراض میں ادرک بہت مفید ہے ۔یہ دست آور بھی ہے اور قبض بھی کرتی ہے۔
جن افراد کو متلی ،قے ،بدہضمی ،یرقان یا بواسیر کی شکایت ہو ،انھیں چاہیے کہ وہ تازہ پسی ہوئی ادرک میں ایک چمچہ پانی ،ایک چمچہ لیموں کا رس، ایک چمچہ پودینے کا رس اور ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں تین بار کھائیں ،فائدہ ہو گا۔
(جاری ہے)
ادرک،ریاح کی شکایت کو دور کرتی ہے ۔
ادرک قدرتی طور پر مانع تکسید(ANTIOXIDANT) ہے،سردی میں سینے کی جکڑن ،نزلہ زکام ،کھانسی اور بخار ختم کرتی ہے ۔ادرک کی چائے سر کے درد،آدھے سر کے درد اور بخار کی شدت کو کم کرتی ہے ۔اگر جگر کی خرابی کے باعث پیٹ میں پانی بھر جائے تو مریض کو ادرک کا پانی پلائیں ،یہ پانی پیشاب آور ہوتا ہے اور پیٹ کا سارا پانی خارج کر دیتا ہے ۔
ادرک انتڑیوں کی سوزش کو ختم کرتی اور جلد کو خوب صورت بناتی ہے ۔یہ کولیسٹرول میں فائدہ مند ہے ۔
بلغم خارج کرتی ہے ۔جگر کو تقویت دیتی ہے ۔دماغی امراض میں مفید ہے ۔ادرک گردے اور مثانے کو طاقت دیتی ہے ۔اس میں شامل میگنیز ےئم اور زنک (جست )ہمارے خون کی گردش کو معمول پر رکھتی ہیں ،اسی لیے سر کا درد دور کرنے میں مدد گار ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق ادرک سرطان کی رفتار کو سُست کر دیتی ہے ۔اسے کھانے سے گھبراہٹ اور بے چینی ختم ہو جاتی ہے ۔کمر کے نچلے حصے میں ہونے والے درد کو دُور کرتی ہے ۔ادرک جسم کی بافتوں (ٹشوز) کو فعال رکھتی ہے ۔قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے ۔دمے کے مرض میں مفید ہے ۔ادرک وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے ۔
جن افراد کے منھ سے بُو آتی ہو ،وہ ادرک چبائیں ،بُو سے چھٹکارا مل جائے گا۔عورتوں کے مخصوص ایام میں ادرک دردوں کو کم کرتی ہے ۔خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے ،لہٰذا یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے سود مند ہے ۔اگر روزانہ صبح تھوڑی سی ادرک اور پودینہ پانی میں جوش دے کر چھان کر پی لیں تو ریاح کی شکایت جاتی رہتی ہے ۔
ادرک ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں اور ایسے افراد جو خون پتلا کرنے والی ادویہ کھاتے ہوں ،انھیں چاہیے کہ وہ اپنے معالج کے مشورے سے ادرک کھائیں ۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
اسٹرابیری دل کو طاقت دیتی ہے
Strawberry Dil Ko Taqat Deti Hai
کھٹا میٹھا مزیدار انار
Khatta Meetha Mazedar Anar
بھنڈی ۔ جادوئی اثر رکھنے والی سبزی
Bhindi - Jadui Asar Rakhne Wali Sabzi
جو کا پانی
Jau Ka Pani
صحت کے لئے ہلدی بھی ضروری
Sehat Ke Liye Haldi Bhi Zaroori
ہم ٹماٹر کیوں کھائیں
Hum Tomato Kyun Khayen