انار ہاضم، معدہ اور جگر کو قوت دینے والا متبرک پھل ہے۔ انار کا جوس، چھلکااور اناردانہ شفائی اثرات سے مالا مال ہیں۔ آج ہم انار جیسے متبرک پھل کا ذکر کریں گے۔
جمعرات 10 مئی 2018
حکیم سرفراز احمد نور :
انار ہاضم، معدہ اور جگر کو قوت دینے والا متبرک پھل ہے۔ انار کا جوس، چھلکااور اناردانہ شفائی اثرات سے مالا مال ہیں۔ آج ہم انار جیسے متبرک پھل کا ذکر کریں گے۔ جس کا ذکر قرآن حکیم سورة الرحمٰن میں موجود ہے گویا یہ جنت کا پھل ہے۔ روایات کے مطابق یہ پھل حضرت نوع علیہ السلام کے زمانے میں بھی موجود تھا۔
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے بھی اس پھل کی بڑی تعریف فرمائی ہے۔ اس کے بارے میں تو کہاوت بھی مشہور ہے ” اےک انار سو بیمار“۔ قدیم اطلباءکرام کی مستند ریسرچ کے مطابق اس کا پانی‘ چھلکا اور انار دانہ تنیوں شفائی اوردوائی اثرات سے مالا مال ہیں۔ ہمارے یہاں یہ خوش ذائقہ پھل بڑے شوق سے کھاےا کیا جاتا ہے آج بھی ہمارے دیہاتی گھرانوں میں خاص طور پر شہری گھرانوں میں اناردانہ‘ پودینہ اور سفید زیرہ کی ہاضم ہذا چٹنی دستر خوانوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
(جاری ہے)
عام طور پر انار کی تین قسمیں ترش، میٹھا اور با دانہ انار منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ اطباءکرام نے اس کا مزاج سرد لکھا ہے۔ اس میں پانی کی مقدار 78 فیصد ہے اور نشاستہ دار اجزاءبڑی قلیل مقدار میں پائے جاتے ہیں وٹامن اے اور بی کے علاوہ کےلشیم ،پوٹاشیم ،فاسفورس اور فولاد کے اجزاءبھی اس میں موجود ہوتے ہیں قدرت نے اس میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ (قدرتی نمک) کے تیزابی اجزاءبھی اس میں موجود ہوتے ہیں۔
جو ہماری روز مرّہ کی کھائی جانے والی غذا کو جلد ہضم کرتے اور معدہ کوتقویت دیتے ہیں اور جگر کی اصلاح کر کے غذا کو جزو بدن بناتے ہیں اور بھوک کھل کر لگاتے ہیں۔ قدیم اطباءکرام کی ریسرچ کے مطابق میٹھے انار کا جوس پیاس کو بجھاتا ، صفرا کے غلبے کو کم کرتا اور پرانے سے پرانے ضدی بخار کے زور کو توڑنا ہے۔ انتہائی مفرح ہونے کی وجہ سے طبیعت میں فرحت و سکون پیدا کرکے گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرتا ہے۔
دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدہ و جگر کو قوت دیتا ہے۔ آج کل مائیں اپنے بچوں کی پیلی رنگت، چڑچڑے پن اور بھوک نہ لگنے کی وجہ سے پریشان حال ہیں ان کو چاہئے کہ انار کے موسم میں بچوں کو روزانہ ایک انار کا جوس صبح ناشتہ سے پہلے پلائیں اور قدرت خداوندی کا نظارہ دیکھیں میٹھے انار کا جوس گھونٹ گھونٹ پینے سے قے بھی فوراً بند ہو جاتی ہے ہمارے ہاں اکثر خواتین اور بچوں میں عام طور پر خون کی کمی (اینمیا) کی شکایات عام ہیں انار میں قدرتی طور پر فولاد کی خاصی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے ےہ حیاتین بھری قدرتی دوا اور غذا کا کام دیتا ہے۔
انار کا چھلکا جس کو ہم بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں بھی بڑے کام کی چیز ہے اس کے چھلکے کو جلا کر اس کی راکھ تیار کر لیں 15 گرام راکھ 100 گرام مکھن ملا کر رکھ لیں یہ کم خرچ مرہم پرانے سے پرانے زخموں پر لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں اور بواسیری مسوں پر یہ مرہم لگانے سے جلن سوزش دور ہو کر خون بھی بند ہو جاتا ہے۔ جب منہ پک جائے زبان اور تالو سوجھ جائیں یا مسوڑھوں سے خوب اور پی آنا شروع ہو جائے تو 50 گرام انار کا چھلکا آدھا لیٹر پانی میں خوب جوش دے کر چھان لیں اور اس میں 2 گرام کھلی پھٹکری ملا کر دن میں تین چار مرتبہ اس کی کلیاں کرنے سے جملہ تکالیف دو تین یوم میں فضل تعالیٰ رفع ہو جاتی ہےں۔
یرقان کے مریضوں کے لئے میٹھے انار کا جوس کسی آب حیات سے کم نہیں ایسے مریضوں کو بطور غذا اور دوا دن میں دو تین مرتبہ انار کا جوس پلانے اور صفرا کی زیادتی اعتدال پر آ کر بے چینی رفع ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر جگر صاف اور شفاف ہو جاتا ہے۔ آج کل اکثر خواتین و حضرات غذائی بدہضمی، انتڑیوں کی سوزش کی وجہ سے پیچش اور پتلے پاخانے یا دست آنے کی شکایات کرتے ہیں اس کے لئے ایک انتہائی کم خرچ اور گھریلو نسخہ قارئین کرام کی پیش خدمت ہے۔
انار دانہ سونف اور کالی ہڑڑ (ہلیلہ سیاہ) برابر وزن لے کر اس کا سفوف تیار کر لیں، آدھی سے ایک چائے والی چمچی صبح و شام پانی سے کھانے سے پتلے پاخانے، پیٹ کا درد، بدہضمی اور پیچش جیسی تکالیف رفع ہو کر معدہ اور انتڑیوں کو قوت ملتی اور نظام انہظام درست ہو جاتا ہے۔