Badam Se Jism Tawana Rehta Hai - Article No. 2206

Badam Se Jism Tawana Rehta Hai

بادام سے جسم توانا رہتا ہے - تحریر نمبر 2206

دوسرے تمام مغزیات کے مقابلے میں بادام سب سے زیادہ القلی یعنی کھاری ہوتے ہیں

منگل 20 جولائی 2021

”صحت کے لئے قدرت کے عطیے“نامی کتاب کے مطالعے کے دوران،بادام کی شفا بخشیوں کی تفصیل پڑھ کر میرا دل چاہتا ہے کہ سب اس کے فائدوں سے فیض یاب ہوں۔کتاب Nature's Plan For Your Health کی مصنف کے مشورے کے مطابق،” میں نے اپنے کمزور ہوتے ناخون کے لئے باقاعدگی سے بادام کا استعمال شروع کیا اور یہ لکھتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ بادام سے میرے کمزور ناخن ٹھیک ہو گئے۔

(جاری ہے)


کتاب میں لکھا ہے کہ مغزیات میں موجود تیل جسم کی واصل بافتوں کو توانا اور چست رکھتے ہیں۔یہ صلاحیت خاص طور پر بادام میں بہت ہوتی ہے۔روزانہ 12 بادام کھانے سے مصنفہ کی دوست کے بھی کمزور اور ٹوٹتے ناخن ٹھیک ہو گئے۔بادام کے استعمال سے دانتوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور بچے خوب اچھی طرح بڑھتے ہیں۔دوسرے تمام مغزیات کے مقابلے میں بادام سب سے زیادہ القلی یعنی کھاری ہوتے ہیں۔اس کے تیل کی حسن افزا صلاحیت تو صدیوں سے مسلمہ چلی آرہی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat