Baingan - Article No. 1310

Baingan

بینگن - تحریر نمبر 1310

یہ برصغیر کی مشہور اور پسندیدہ ترکاری ہے یہ خوبصورت سیاہی مائل رنگت والی سبزی ہے اس کی ایک قسم سفید رنگ میںبھی ہوتی ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں لمبا، گول اور قدو قامت میں ایک دوسرے سے بڑا اور چھوٹا ہوتا ہے

بدھ 23 مئی 2018

یہ برصغیر کی مشہور اور پسندیدہ ترکاری ہے یہ خوبصورت سیاہی مائل رنگت والی سبزی ہے اس کی ایک قسم سفید رنگ میںبھی ہوتی ہے۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں لمبا، گول اور قدو قامت میں ایک دوسرے سے بڑا اور چھوٹا ہوتا ہے۔یہ بے حد منافع بخش سبزی ہے سیاہ ہلکے ارغوانی رنگ کا بینگن بھی اکثر دیکھنے میں آتا ہے۔یہ سال میں تین بار کاشت ہوتا ہے اس لیے موسم گرما اور برسات کی سبزی کہلاتا ہے۔

ماہ فروری اور ماہ اکتوبر میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ماہ اپریل اور مئی میں بھی کاشت کیا جا سکتا ہے۔
امراض معدہ کا علاج:
بینگن بھوک لگاتا ہے معدہ کو طاقت دیتا ہے قبض کشا ہے معدہ میں گیس اور تبخیر ہو تا سے کھانے دے دست آنے لگتے ہیں جو بے حاد فائدہ بخش عمل ہے۔
بلغمی امراض کا علاج:
بلغمی مزاج والوں کے لیے بینگن کا سالن بے حد مفید غذا ہے کیونکہ بینگن بلغم کا دشمن ہے اسے کھانے سے بلغم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بینگن کا سالن دل کے لیے اچھا ہے دل کو تقویت دیتا ہے۔
بواسیر کا علاج:
یہ بواسیر کے لیے بے حدمفید ہے اس کا سرا گھس کر بوایسر کے مسوں پر ملنے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے یہ بواسیرکے مسے ختم کر دیتا ہے۔
1۔ بینگن کے سرے اور چھلکے کے مسوں کو دھونی دیں چند روز تک یہ عمل کریں بواسیر کے مسے دور ہو جائیں گے اور انہیں آرام آجائے گا۔

2۔ اس کے علاوہ بینگن کو جلا کر س کو شہد میں حل کر کے بواسیر کے مسوں پر ملیں۔ اس سے بھی بواسیر کو شفا ہو گئی اور وہ خشک ہو کر جھڑ جائیں گے۔
بلغم کا خاتمہ:
اگر اسے گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جائے یا اسے کھانے کے بعد انار یا سرکہ استعمال کیا جائے تو اس کی خشکی اور گرمی اثر انداز نہیں ہوتی۔
نفخ کا خاتمہ :
بینگن ایک سفید ترکاری ہے بلغم اور نفخ کے خاتمہ کے لیے بینگن کے چھلکے کو اتار کر اس کا بھرتہ بنایا جا تا ہے اور اسے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ بھوک لگاتا ہے قبض ختم کرتا ہے۔
1۔ پیٹ میں ہوا بھرنے اور تبخیر معدہ کے لیے بینگن کی ترکاری مفید ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat