Cherry Sehat Bakhash Phal Hai - Article No. 1397

Cherry Sehat Bakhash Phal Hai

چیری،صحت بخش پھل ہے - تحریر نمبر 1397

نئی ماؤں کے لئے انمول تحفہ ہے چیری دل کا دوست پھل ہے

بدھ 24 اکتوبر 2018

چیری میں ایک اہم معدنی ذرہ پوٹا شےئم موجود ہے جو دل کی دھڑکن کومعمول پر رکھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر پر قابو پاتا ہے ۔
بہترین غذائی فائبر ہے
چیری میں ڈائٹری فائبرکی مقدار خاص زیادہ ہے جو نظام ہاضمہ اور معدے کے افعال کو درست رکھتا ہے ۔یہ کھائی جانے والی غذامیں سے کو لیسٹرول کو جذب کرکے اس کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے ۔چیری میں وٹامن Aاور Cبھی موجود ہیں ۔

وٹامنAچکنائی میں حل ہونے والا وٹامن ہے اور یہ دو صورتوں میں سامنے آتا ہے۔Retinolکے طور پر اور Provitamin A کی صورت میں ۔اولذ کرکی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ فوراً خون میں شامل ہو کر Fatکے ذریعے جسم کا حصہ بن سکتا ہے جبکہ کیروٹین جسم میں پہلے ریٹی نول کی شکل میں تبدیل ہوتا ہے پھر جسم کا حصہ بنتا ہے بہر حال جتنی مقدار چیری میں پائی جاتی ہے اس سے آنکھوں ،جسمانی نشوونما دانتوں اور ہڈیوں کی مضبوطی ،جلد کی لچک ،نظام ہاضمہ اور جسمانی مدافعت کو بڑھانے کے لئے اہم ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)


نئی ماؤں کے لئے انمول تحفہ
متوقع مائیں چیری کے موسم کو اپنے لئے نعمت خداوندی تصور کریں اور اسے کھائیں تا کہ خون کی کمی ،قبض
اور متعدی بیماریوں سے بچیں ۔اس طرح ان کا بلڈ پریشر نارمل رہے گا ۔ہونے والے بچے کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی صرف ایک یادوچیریاں کھالینے سے بھی 5حرارے(کیلوریز)برابر توانائی مل جاتی ہے ۔اگر آپ کی خوراک میں Zincکم ہوتا ہے تو چیری یہ خلابا آسانی پر کر سکتی ہے ۔

احتیاطی تدابیر
چیری کو جب بھی خریدیں گتے کے ڈبے میں خریدیں یہ گلتی یا سڑتی نہیں البتہ اسے دھو کر تا زہ حالت ہی میں کھانا مفید ہے ۔زیادہ دن تک فریج میں رکھے رہنے سے اس کے Antioxidantsضائع ہوجاتے ہیں ۔
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو بھی یہ پھل بہت موٴثر ہے اس لئے کہ یہ وزن گھٹاتی ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat