Coconut Ki Shakar Masnoi Cheeni Ka Mutbadil - Article No. 1579

Coconut Ki Shakar Masnoi Cheeni Ka Mutbadil

ناریل کی شکر مصنوعی چینی کا متبادل - تحریر نمبر 1579

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بھی مفید شکرہے

منگل 21 مئی 2019

کوکونٹ شوگر کے اجزاء
اس قسم کی شکر کا مرکزی جزوSucroseہوتا ہے اور80فیصد تک یہ جزاس چینی میں موجود ہے ۔اور 45فیصدFructoseپر مبنی ہے ۔یہ دونوں چیزیں کم وبیش اسی مقدار میں استعمال کی جاتی رہیں تو یہ جسم میں نقصان دہ اور برے کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔کولیسٹرول کا خطر ناک حد تک بڑھنا صحت کے لئے کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔

براؤن شوگر کے استعمال کے ضمن میں بھی احتیاط کرنا لازم ہے کیونکہ یہ بھی کم وبیش اسی مقدار میں استعمال کی جاتی رہیں تویہ جسم میں نقصان دہ اور برے کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتی ہے ۔کولیسٹرول کا خطر ناک حد تک بڑھنا صحت کے لئے کسی طور پر بھی مناسب نہیں۔
براؤن شوگر کے استعمال کے ضمن میں بھی احتیاط کرنا لازم ہے کیونکہ یہ بھی کم وبیش اسی تناسب سے Sucroseرکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اب چاہے کسی بھی چینی کا استعمال حد سے بڑھ جائے تو صحت پر برا اثر پڑتا ہے ۔یوں سمجھ لیں کہ چینی کے رنگ اور نام مختلف ہیں مگر اصل میں اس کے اجزاء یکساں ہیں جو غیر مفید ہیں۔
چینی کی زیادتی کے نقصانات
چینی کی زیادتی، جسمانی خلیوں کو تباہ کرنے،انسولین لیول کو بڑھانے،Lipid Profileمتاثر کرنے اور جلد کی صحت متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے اور ہر قسم کی چینی کے یہی نقصانات ہیں۔

اگر میٹھا کھانے کی اشتہاہوتو قدرتی مٹھاس رکھنے والی غذاؤں کا استعمال کیا جا سکتا ہے مثلاً کھجور ،ڈارک چاکلیٹ اور زیتون کے علاوہ کھانے کی ہر وہ چیز جس میں 5گرام سے کم چینی ہو انہیں استعمال کرنا درست ہوگا۔
جب کھانے کی کوئی چیز سامنے آیا کرے تو اس کی کیلوریز گننا اچھا طریقہ ہے ۔کچھ لوگ اس سائنسی طرز سے اختلاف رکھتے ہیں پھر وہ بڑھا ہوا پیٹ،بدنما بدن اور صحت کی دیگر خرابیوں سے بھی نبٹتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فروٹ شوگر نقصان دہ نہیں
غذائی کا ر بوہائیڈ ریٹس ہمارے جسم کے لئے طاقت اور توانائی فراہم کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں اور یہ تین بڑی شکلوں میں خوراک میں موجود ہوتے ہیں۔
چینی ،نشاستہ یا (Starch) اور غذائی فائبر(Dietary Fiber)اول الذکر دونوں اجزاء کی موجودگی کا مطلب ہمارے جسم کو توانائی بہم پہنچانا ہے ۔نشاستے میں روٹی ،چاول ،نان، چپاتی اور کلچے شامل ہیں ۔
غذائی فائبرز میں سبزیاں ،پھل ،دالیں اور پھلیاں شامل ہیں۔ پھلوں میں پائے جانے والے غذائی اجزاء جیسے کار بو ہائیڈریٹس پروٹین چکنائی ،وٹامنز ،معدنی زراعت اور معدنی عناصر کی مقدار کا تعین اس چارٹ کی مدد سے کیا جانا ممکن ہے۔
شہد ،ناریل اور کچھ سبزیوں پھلوں میں فرکٹوز پایا جاتا ہے ۔فرکٹوز کا دوسرانام فروٹ شوگر بھی ہے ۔اسی طرح ناریل کے علاوہ گنے،شکر قندی ،آلو ،مولی،گاجر اور کچھ پھلوں میں سکرندبھی پایا جاتا ہے لہٰذا ناریل کی شکر کا استعمال بھی احتیاط سے کیا جائے تو کچھ مضائقہ نہیں یہ ری فائنڈ شکر نہیں۔
ماہرین کے مطابق ذیابیطس ٹائپ2کے مریضوں کے لئے ناریل کی چینی نقصان دہ نہیں۔فرکٹوز کے علاوہ گلائیسمک انڈیکس کی سطح میں بھی کم ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat