Dar Cheeni - Jarasim Kush Masala - Article No. 1971

Dar Cheeni - Jarasim Kush Masala

دار چینی․․․جراثیم کش مصالحہ - تحریر نمبر 1971

دار چینی درخت کا چھلکا ہے جس میں قدرت نے ہمارے لئے صحت کے بیش بہا خزانے جمع کر رکھے

منگل 6 اکتوبر 2020

دار چینی درخت کا چھلکا ہے جس میں قدرت نے ہمارے لئے صحت کے بیش بہا خزانے جمع کر رکھے ۔اس کا درخت جزائر شرق الہند میں پائے جاتے ہیں ۔ہماری ہانڈیوں کے خاص اجزاء میں جہاں پیاز،لہسن،ادرک،ٹماٹر،دہی ہوتے ہیں وہیں دار چینی شامل کئے بغیر ہانڈی کا سواد ہی نہیں آتا ۔یہ مصالحہ ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔قدیم یونانی تاجر ایک سنی سنائی کہانی دہرایا کرتے تھے کہ یہ مصالحہ Cinnanologuنامی پرندے کے گھونسلوں سے ملتا ہے جو جزائر عرب میں انجانی جگہوں پر اپنا گھونسلہ بناتا ہے ۔
ارسطو کا کہنا تھا کہ اس پرندے کا نام Kinnamon Orneonہے ۔
یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے
انسانی جسم میں موجود فری ریڈیکلز کے خلاف جدوجہد کرنے کے لئے اینٹی آکسیڈنٹس غذاؤں کا استعمال کیا جانا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پھلوں، سبزیوں کے ساتھ ساتھ دار چینی جیسے آکسیڈنٹس جو پولی فینولز پر مشتمل بھی ہوتے ہیں،استعمال کرنا بے حدمفید ہے ۔


امراض قلب کے لئے بہتر انتخاب
ہائی بلڈ پریشر یعنی بلند فشار خون کی وجہ سے امراض قلب ،دل کی دیگر بیماریوں اور شریانوں کے عوارض فالج ہونے کے خدشات بڑھا دیتے ہیں ۔دار چینی ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے بلڈ پریشر کم کرنے والے ایک اور اہم جزو میگنیشیم کے ساتھ مل کر موثر طریقے سے کام کرتی ہے ۔
خراب کولیسٹرول بڑھ جائے تو دل کے عوارض لاحق ہو سکتے ہیں بہتر ہے کہ اپنے کھانوں میں تقریباً 120ملی گرام دار چینی شامل کر لیا کریں ۔اس طرح اچھے کولیسٹرول کی سطح بڑھے گی اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہو جاتی ہے ۔گلے کے ورم،کھانسی،گنج پن اور دیگر امراض کے لئے دار چینی شہد کے ساتھ ملا کر کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے البتہ ذیابیطس کے مریضوں کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرکے استعمال کرنا چاہئے ۔
جسم میں کوئی فنگس ہو تو وہ بھی اسی طرح رفع ہوتا ہے ۔ہائی بلڈ پریشر میں بھی دار چینی اور شہد بہترین غذائی علاج ہے ۔کھانسی میں دار چینی کا سفوف شہد کے ساتھ ملا کر کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
الزائمر اور پارکنسن کے لئے مجرب نسخہ
یہ دونوں دماغی امراض دار چینی کے استعمال سے بتدریج رفع ہو سکتے ہیں ۔دار چینی دماغی خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور دماغ کو نقصان دہ کیمیائی عناصر سے محفوظ رکھتی ہے ۔
یہ جراثیم کش مصالحہ ہے
اس میں ایک مرکبCinnamaldehydeموجود ہے جو جراثیم کے خاتمے کے لئے فعال رہتا ہے ۔دار چینی والے کھانے عموماً خراب کم ہی ہوتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر محفوظ رکھنے والا جزو ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat