Dark Chocolate - Zindagi Se Chahat Ka Nasha - Article No. 2044

Dark Chocolate - Zindagi Se Chahat Ka Nasha

ڈارک چاکلیٹ،زندگی سے چاہت کا نشہ - تحریر نمبر 2044

یہ بہترین فلیو نائیڈز کا ذخیرہ بھی ہے

جمعرات 31 دسمبر 2020

یہ کئی ہزار برس پہلے کا قصہ ہے جب افریقہ میں کوکو کی افزائش ہوئی تھی۔یہ دراصل Theobroma نامی پودے سے کاشت ہوا جو اپنی اصلی شکل میں کھردرے بیجوں اور اکثر ناہموار سطح پر نظر آتا ہے۔اس کی خوشبو اور رنگت سے متاثر ہو کر اس کا سفوف تیار کیا جانے لگا۔
خوشی کا موقع ہو،محبت اور چاہت جیسے جذبوں کا اظہار کرنا ہو تو پھولوں کے گلدستے کے ساتھ چاکلیٹ کا پیکٹ رکھنا بھی سماجی روایت بن چکی ہے۔
چاکلیٹ اب صرف بچوں ہی کو نہیں بھاتا یا ان کے اسنیکس کا حصہ نہیں۔ہر عمر کے لوگ چاکلیٹ کھانا پسند کرتے ہیں۔کوکو پاؤڈر سے ہمہ اقسام کی میٹھی ڈشز تیار کی جاتی ہیں وہ کیک ہوں یا براؤنیز،چاکلیٹ اسپریڈ،بسکٹس اور چاکلیٹ کے مشروبات یعنی کئی متنوع اشیاء تیار ہوتی ہیں۔
غذائی افادیت
ڈارک چاکلیٹ کوکو پاؤڈر سے تیار ہوتے ہیں جس میں فلیو نائیڈز،کیفین،Serotonin,Threonine اور Catechins جیسے ضروری امائنو ایسڈز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں چکنائی 15 فیصد،شکر کی 10 فیصد اور خشک دودھ کی اتنی ہی مقدار شامل کرنے کے بعد بہت حد تک ریفائنڈ شکل میں ہم تک پہنچتا ہے۔اینٹی آکسیڈنٹس ہمیں دل کی شریانوں کی تنگی اور اسٹروک سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔بلڈ پریشر Low ہو تو چاکلیٹ کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔یعنی فوری توانائی کے حصول کے لئے یہ بہترین انتخاب ہے۔ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ احتیاط سے کھا سکتے ہیں۔
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ سبز چائے چاکلیٹ سے بہتر انتخاب ہو سکتی ہے اور اس کی مانع تکسیدی صلاحیت قدرے زیادہ ہے۔لیکن یہ مفروضہ حقائق پر مبنی نہیں۔کوکو پاؤڈر کی 1.5 فیصد مقدار سبز چائے کی 3.3 فیصد سے زیادہ توانائی بخش ہے۔
چاکلیٹ کھانے یا مشروب کی شکل میں استعمال سے ڈپریشن،(افسردگی،پژمردگی،نقاہت اور تھکن)دور ہونے کی مثالیں دیکھنے میں آتی ہیں جس کے معنی یہ ہوئے کہ Serotonin جیسا جزو ہارمون تھراپی کرتا ہے اور اس سے ذہنی تھکان اور پژمردگی زائل ہوتی ہے۔
دل میں طمانیت،سیر چشمی اور خوشی جذبات امنڈ آتے ہیں۔چاکلیٹ میں موجود 3 فیٹی ایسڈز مثلاً Oleic acid,Stearic اور Palmitic دل کے امراض کو کنٹرول کرتے ہیں۔چکنائی کی مخصوص مقدار ہونے کے باوجود یہ خطرناک نہیں ہوتی۔آخر الذکر فیٹی ایسڈ کی مدد سے کولیسٹرول کی سطح قابو میں رہتی ہے اور ان تمام اجزاء سے صحت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام غذائیں چھوڑ کے صرف چاکلیٹ کھائی جائے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat