Energy Pahunchane Wali Ghizain - Article No. 2556

Energy Pahunchane Wali Ghizain

انرجی پہنچانے والی غذائیں - تحریر نمبر 2556

ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے کے ساتھ کمزوری محسوس ہونے پر فوری طاقت فراہم کرتی ہیں

جمعرات 13 اکتوبر 2022

ہماء غفار
دن بھر کام کاج کریں یا نہ کریں کچھ لوگوں کو ہمیشہ ہی سستی اور تھکاوٹ رہتی ہے اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کو مستقل جسم میں درد کی شکایت رہتی ہے،جبکہ وہ کوئی محنت یا مشقت والا کام بھی نہیں کرتے۔عموماً آج کل بچوں اور بزرگوں کے ساتھ اس قسم کے مسائل زیادہ رہتے ہیں اور بات اگر خواتین کی کریں تو یہ گھر میں ہوں یا آفس میں ان کو جسمانی درد کی شکایت سب سے زیادہ ہوتی ہے،جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ متواتر اور متوازن غذاؤں کا استعمال نہیں کرتے اور پھر لوگ دواؤں پر گزارا کرتے ہیں جبکہ ایک صحت مند زندگی کی ضمانت کا دارومدار اس کے کھانے پینے پر ہے۔
ذیل میں ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے کے ساتھ کمزوری محسوس ہونے پر فوری طاقت فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


کیلے
کیلوں میں وٹامن اے،بی،سی،کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔اس لئے یہ ہڈیوں،دانتوں اور بالوں کے لئے انتہائی مفید ہے۔اس میں فولاد اور شوگر بھی موجود ہوتی ہے،اس لئے یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے۔

کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے۔
انڈے
ان میں پروٹین اور کیلشیم کی بھرپور مقدار جسم کو سب سے جلدی طاقت دیتی ہے۔اس لئے ناشتے میں اُبلے ہوئے انڈوں کا استعمال لازمی کریں۔خاص طور پر سرد موسم میں جسم کو حرارت پہنچانے کے لئے انڈوں کا استعمال بہترین ہے۔
سیب
اس پھل میں کیلوریز،کاربوہائیڈریٹ،پروٹین اور فائبر ہوتا ہے جس کو دن میں ایک مرتبہ کھانے سے انرجی انزائمز متحرک ہوتے ہیں اور اگر آپ اس کو روزانہ کھانے کی عادت بنا لیں تو آپ کو سستی کبھی محسوس نہیں ہو گی۔

پانی
اس کا زیادہ استعمال ہماری زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس میں موجود میگنیشیم اور ہائیڈروجینک اجزاء ہمیں طاقت دینے کا کام کرتے ہیں۔اس لئے جب بھی آپ کو سستی محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی بھی لازمی پئیں۔
جو کا دلیہ
یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ جو کا دلیہ بہت طاقتور ہوتا ہے،اس لئے جسم کو بھی مضبوط بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس میں موجود میگنیشیم اور فولاد آپ کو تھکاوٹ سے بچاتی ہیں۔
دہی
یہ اینٹی بیکٹیریل ہے،اس میں موجود وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناتا ہے،ساتھ ہی جسم کو انرجی بھی فراہم کرتی ہے۔
کینو
اس پھل میں موجود وٹامن سی بڑی مقدار میں جسم کو سستی اور تھکاوٹ سے بچاتے ہیں اور آپ کو شاید معلوم نہ ہو یہ کمر کی درد کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں تو موسم کا فائدہ اٹھائیں اور کینو بھی کھائیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat