- Home
- Health
- Articles
- Ghiza Aur Sehat
- Garam Mosaam Ki Hiddat Kam Karne K Liye Thande Mithe Sharbat Khud Banain
Garam Mosaam Ki Hiddat Kam Karne K Liye Thande Mithe Sharbat Khud Banain - Article No. 718

گرم موسم کی حدت کم کرنے کے لئے ٹھنڈے میٹھے شربت گھر پر تیار کریں - تحریر نمبر 718
بازار میں دستیاب مصنوعی اور غیر معیاری اجزاء سے تیار کردہ شربت فائدے کی بجائے الٹا نقصان کرتے ہیں تو کیوں نہ گھر پر ہی تازہ موسمی پھلوں سے خالص شربت تیار کرکے گرمی کا مقابلہ کیا جائے
جمعرات 7 مئی 2015
مئی ارو جون کی تپتی ہوئی دوپہر میں گرم ہوا ؤں کے تھپیڑوں کے درمیان موسم کی شدت سے ویران سڑکوں اور گلیوں کے کسی سایہ دار کونے مٰن لوگوں کا ایک جمگھٹا آپ کو دور سے ہی نظر آنے لگے تو سمجھ لیں کہ یہ کسی ٹھنڈے مشروب بیچنے والے کا ٹھیلا ہے جسے لوگوں نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔ملک کاکوئی بھی چھوٹا بڑا شہر ہو ٹھنڈے مشروبات کے یہ ٹھیلے ہر جگہ نظر آتے ہیں ۔جہاں عام طور پر شکنجبین چاٹی کی لسی جو کے ستو ‘فالسہ‘املی آلوبخارہ‘ انجبار‘ الائچی‘ صندل اور بادام وغیرہ کے شربت فروخت ہوتے ہیں۔اگر چہ بازار میں فروخت کئے جانے والے یہ عوامی مشروبات نہ صرف لوگوں کی ایک کثیر تعداد کے روزگار کا ذریعہ ہیں ۔بلکہ بے شمار لوگ ان سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں لیکن ان کی تیاری سے لے کر گاہک تک پہنچنے کے عمل میں صفائی ستھرائی کا فقدان ہو تا ہے۔
(جاری ہے)
شربت صندل:
اسے صندل کے درخت کی لکڑی کے برادے سے بنایا جاتا ہے ۔چونکہ صندل کا مزاج سرداور خشک ہوتاہے اس لئے یہ دل اور دماغ کو تازگی بخشتا ہے ۔معد ہ اور جگر کو طاقت دینے کے علاوہ خون بھی صاف کرتا ہے۔
اشیاء مقدار
سفید صندل کا برادہ 70 گرام
روح کیوڑہایک چھوٹی شیشی
چینی50گرام
گلاب کا عرق750گرام
ترکیب:
سب سے پہلے صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے گلاب کے عرق میں ڈال دیں اور24 گھنٹے تک بھگو دیں ۔اب انہیں کسی دیگچی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب عرق گلاب خشک ہونے کے بعد آدھا رہ جائے تو دیگچی کو چوہلے سے اتار لیں اور کسی کپڑے میں چھان کر اس میں چینی شامل کردیں۔اب دوبارہ اس محلول کوہلکی آنچ پر رکھ کر اس قدر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے۔اب چولہے سے اتارکر ٹھنڈاکرنے کے بعد اس میں روح کیوڑہ ڈال کر پانچ منٹ تک پڑارہنے دیں ۔ (آپ چاہیں تو روح کیوڑہ شامل نہ کریں)۔اس کے بعد شیشے یا چینی کی بوتل کو گرم پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد تیار شدہ شربت ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کردیں ۔صندل کا عمدہ اور خالص شربت تیار ہے جو نہ صرف گرمی دور کرتا ہے بلکہ خون کو بھی صاف کرتا ہے۔
املی اور خشک آلو بخارے کا شربت
موسم گرما میں آلو بخارہ قدرت کا خاص تحفہ ہے۔یہ ایک فرحت بخش اور قبض کشاپھل ہے جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ یا زرد کا ہوتا ہے ۔جبکہ پختہ پھل کا ذائقہ شریں اور کچاترش ہو تا ہے ۔سخت گرمی کے موسم میں آلو بخارہ پیاس میں تسکین دیتا ہے۔ چونکہ یہ خون کے جوش کو کم کرتا ہے اس لئے ہائی بلڈپریشر میں مبتلا افراد کے لیے خاصا مفید ہے۔شوگر کے مریض بھی ترش آلو بخارہ استعمال کر سکتے ہیں ۔تازہ آلو بخارے کا چھلکا اتارنے کے بعد اس کی گٹھلی نکال کر پانی شامل کر سکتے بلینڈ رکے ذریعے بہ آسانی شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔
اشیاء مقدار
آلو بخارہ250گرام
املی250گرام
چینی1گرام
ترکیب:
خشک سنہری املی اور میٹھے خشک آلو بخارے رات کو بھگوکر رکھ دیں۔پانی اتنا ہو کہ دونوں اجزاء اچھی طرح بھیگ جائیں۔صبح املی کے بیج اور آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال دیں۔پھر تقریبأٴ ایک کلوگرام چینی ملا کر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ساشربت بن جائے۔شربت میں آئس کیوبزیا ٹھنڈا ہانی شامل کر کے پیا جا سکتا ہے۔ (املی کو چھاننے کے بعد ہی چینی ملائیں تا کہ شربت صاف ستھرابنے) ۔حاملہ خواتین سخت گرمی قے اور سردرسے بچنے کے لیے آلو بخارے کا استعمال کریں۔آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے5 سے6 آلوبخارے رات کو پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔صبح تھوڑی سی چینی اور نمک ملا کر آبخارے مسل دیں اور کٹی ہوئی برف ڈال کر استعمال کریں۔
شربت انار:
انار جنت کے پھلوں میں سے ہے اور اس کا ذکر قرآن پاک مین بھی ہے ۔چونکہ یہ موسمی ہے اور خاص مدت کے بعد ختم ہو جاتا ہے اسی لیے اس کا شربت بنا کر پورا سال اس کے طبی فوائد سے استفادہ کیا جاتا ہے۔انار میں ہیمو گلوبن(Hemoglobin) کی کافی مقدار پا ئی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بہت زیادہ شفاف خون پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔اس کے علاوہ جگر تلی اور پتے کے امراض میں بھی یہ بہترین نتائج کا حامل پھل ہے۔یہ خون میں گرمی کے باعث ہو نے والی خارش کو بھی ختم کرتا ہے۔گرمی کی شدت سے پیداہو نے والی پیاس کو تسکین دینے کے علاہ گھبراہت اور بے چینی کو ختم کرتا ہے۔
اشیاء مقدار
انار کارس1 کلوگرام
چینی 150گرام
ترکیب:
انار شریں یعنی میٹھے سرک اناروں کے دانے لے کر ان اکاایک کلو گرام رس نکال پھرا سے دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اتنا جوش دیں کہ صرف ایک پاؤ گاڑ ھا رس باقی رہ جائے ۔بعد میں چینی شامل کر کے قوام جیسا شر بت تیار کرنے کے بعد پانی اور برف ڈال کر خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور شربت انار سے لطف انوزہوں۔
شربت فالسہ:
فالسہ خواتین اور بچے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔فالسہ دل جگر اور معدے کو طاقت دیتا ہے ۔غیر ضروری جسمانی حدت کو ختم کرتا ہے بلکہ شوگر کے مریضوں کے لیے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔تازہ فالسہ یا اس سے تیار کردہ خالص فالسہ شربت پیاس بجھانے کے ساتھ ساتھ گھبراہٹ دور کرتا ہے۔
اشیاء مقدار
فالسہ250 گرام
چینی250گرام
دہی250گرام
لیموں(پتی)ایک چھٹانک
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
اعلیٰ قسم کا تازہ فالسہ لیں اور صاف کرنے کے بعد ایک گھنٹہ پا نی میں بھگوئے رکھیں۔اس کے بعد فالسے مین چینی ‘دہی‘ایک لیموں کارس اور تھوڑا سا نمک ملاکر بلینڈ مین چند منٹ کے لئے خوب مکس کر کے کسی صاف کپڑے سے چھان لیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

ہائیڈریٹ رہنے کے لئے پانی پینا ہی نہیں‘کھانا بھی ضروری ہے
Hydrate Rehne Ke Liye Pani Peena Hi Nahi Khana Bhi Zaroori Hai

سنگھاڑا
Singhara

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen