Garmi Ke Mashroobat - Article No. 2432

Garmi Ke Mashroobat

گرمی کے مشروبات - تحریر نمبر 2432

گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس فرحت بخش مشروبات

جمعہ 6 مئی 2022

گرمی کی شدت میں کوئی چیز انسان کو اس قدر تسکین نہیں پہنچاتی جتنا کہ ٹھنڈے شربت کا ایک گھونٹ․․․!چھوٹے بچے ہوں،نوجوان لڑکے لڑکیاں ہوں یا بزرگ افراد،ایسے موسم میں سب کو ہی ٹھنڈے مشروب کے ایک گلاس کی طلب بے قرار رکھتی ہے۔
ہر گھرانے کا یہ تجربہ ہے کہ اگر ایک ہی قسم کا مشروب استعمال کیا جائے تو پینے والے جلد اس سے اکتا جاتے ہیں کہ اب نئے ذائقوں کی طلب اور تلاش ہوتی ہے۔
ورائٹی کی اہمیت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے․․․؟یہی تو زندگی کا اصل مزہ ہے۔کسی بھی شعبہ زندگی میں ورائٹی کے بغیر تو گزارہ نہیں بہت سی خواتین کی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ انہیں بازار میں ایسی چیزیں مل جائیں جن پر وہ ذرا سی محنت کرکے اپنی پسند کا مشروب تیار کر سکیں۔ایسا مشروب جو زیادہ ذائقہ دار بھی ہو اور ٹھنڈک پہنچانے ولا بھی ہو۔

(جاری ہے)


یہاں ہم کچھ ایسی ترکیبیں پیش کر رہے ہیں جن سے کسی عام مشروب کو خاص بنایا جا سکتا ہے۔


آئیے ہم پیاس بجھانے والی سب سے پرانی،تاریخی اور آفاقی شئے سے اس کام کا آغاز کرتے ہیں اور یہ شئے ہے پانی۔دنیا کی کوئی بھی شئے انسان کی پیاس کو اس طرح نہیں بجھاتی جس طرح ایک گلاس ٹھنڈا اور صاف پانی ․․․ اس بات سے تو سب ہی لوگ واقف ہیں کہ گرمیوں کے موسم میں خاص طور سے پانی اُبال کر استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس میں موجود جراثیم مر جائیں۔
اُبلے ہوئے پانی کو دس سے بارہ گھنٹوں تک کے لئے جالی دار کپڑے سے ڈھک کر الگ رکھ دینا چاہئے تاکہ یہ بالکل ٹھنڈا بھی ہو جائے اور اس کا گمشدہ ذائقہ بھی دوبارہ واپس آ جائے۔ورنہ اس میں پکائے جانے کی بو بسی رہے گی۔
پانی کے ایک گلاس کو کئی مختلف طریقوں سے زیادہ مزیدار بنایا جا سکتا ہے۔ہر روز پانی میں ایک نیا ذائقہ پیدا کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لئے پانی میں مختلف چیزیں شامل کی جا سکتی ہیں۔پانی میں الائچی ڈال سکتے ہیں،چھلکوں سمیت لونگ ڈال سکتے ہیں،دار چینی ڈال سکتے ہیں،زیرہ ڈال سکتے ہیں،سونف ڈال سکتے ہیں،ادرک ڈال سکتے ہیں،پودینے یا لیموں کے پتے ڈال سکتے ہیں،کستوری کے بیج ڈال سکتے ہیں۔ان کے علاوہ اور بھی بہت ساری چیزیں بعض اقسام کی خوشبودار خوردنی گھاس کو بھی پانی میں ڈالا جاتا ہے اور اس سے پانی میں ایک خاص قسم کا فلیور پیدا ہوتا ہے۔

پھلوں کا رس:
زیادہ ذائقہ دار بنانے کے لئے پھلوں کے رس میں اضافی مٹھاس شامل کی جاتی ہے۔
پھلوں میں سب سے زیادہ خصوصی حیثیت لیموں کو حاصل ہے۔لیموں کو رس والے پھلوں کا بادشاہ قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ ہر عمر کے لوگوں کے درمیان ہر موسم میں مقبول رہتا ہے۔لیموں کا شربت پاکستان کے تقریباً تمام شہروں میں رغبت سے پیا جاتا ہے۔

لیموں کا شربت بنانے کے لئے ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس لیجیے۔اس میں ڈیڑھ چمچ شکر ملائیے۔چٹکی بھر پسی ہوئی الائچی ڈالئے۔آدھا کٹا ہوا لیموں نچوڑیے،یہ شربت خاص طور سے گرمیوں کے دنوں میں بہت زیادہ فرحت آمیز اور تسکین بخش ہوتا ہے۔
اگر الائچی دستیاب نہ بھی ہوں تو بھی کوئی حرج نہیں ان کے بغیر بھی بہت اچھا اور مزے دار شربت تیار ہو جائے گا۔

Browse More Ghiza Aur Sehat