Garmi Se Bachne K Gharelo Totke - Article No. 926
گرمی سے بچنے کے گھریلو ٹوٹکے - تحریر نمبر 926
موسم کا ہمارے موڈ اور مجموعی طور پر ہماری صحت پر گہرا اثر پڑ تا ہے۔ گرمی جب شدت اختیار کرتی ہے تو مزاج میں چڑچڑاہٹ تو آہی جاتی ہے ساتھ ہی میں صحت کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
جمعہ 15 اپریل 2016
بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ دھوپ میں سے آکر پیروں پرپانی ڈالنے سے جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کوئی اچھا لوشن یا ٹونر فرج میں رکھ سکتی ہیں۔ دھوپ سے آکر تھکے ہوئے پیروں پر یہ لگانے سے سکون پہنچے گا۔
فریزر میں پلاسٹک کی بوتل بھر کر رکھیں۔
(جاری ہے)
جب باہر جانا ہو تو ساتھ یہ بوتل رکھ لیں۔ جیسے پانی پگھلے گا آپ کو ٹھنڈا پانی پینے کو ملے گا۔
تمباکو ، سگریٹ اور چائے کا استعمال محدود کر دیں۔ کیفین سے جسم میں اور زیادہ گرمی پیدا ہوتی ہے۔
گرم گرم کھانے سے زیادہ تھوڑے تھوڑے وقفے سے ٹھنڈے پھلوں یا دودھ سے بنی اشیا ء کا استعمال کریں۔
اگر گھر میں اے سی نہ ہو تو دن کا کچھ حصہ کسی ٹھنڈے مال ، تھیٹر یا ایسی جگہ گزاریں جو ٹھنڈی ہو۔
باہر کی سرگرمیوں کو جس حد تک ممکن ہو محدود کر دیں۔ کوشش کریں سب کام صبح سویرے نمٹا دیں یا رات کے وقت جاکر کر لیں۔
بیٹری والے پنکھے اپنے ساتھ رکھنے کی کوشش کریں تاکہ لائٹ جانے کی صورت میں آرام رہے۔
جلدی جلدی نہائیں۔ نہانے کے بعد تولیے سے سکھانے کے بجائے جسم کو پنکھے کے نیچے سکھائیں۔
ایک پانی کا اسپرے فرج میں رکھ دیں۔ جب گرمی زیادہ لگے تو چہرے اور سر پر یہ اسپرے کر لیں۔
پھلوں میں خربوزے، اسٹرا بیری ، کیلے اور بلیو بیری کا استعمال بڑھائیں۔ ان کا جوس یا شیک بنا کر پینابھی فائدے مند ہے۔ ان پھلوں میں موجود پانی جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہو نے دے گا۔ ان سے جسم کو الیکٹرو لائیٹس حاصل ہونگے جو توانائی بحال رکھیں گے۔
سبزیوں میں بینگن، کھیرے، ٹماٹر اور ہری سبزیوں میں پانی موجود ہوتا ہے۔ انہیں اپنی روز کی غذا کا حصہ بنائیں۔ ان سے گرمیوں میں جسم کی غذائی ضروریات بھی پوری ہو جائیں گی۔
ناریل کا پانی اور لسی ایسے مشروبات ہیں جو گرمیوں میں آسانی سے مل بھی جاتے ہیں اور ذائقے میں بھی مزے کے لگتے ہیں۔ گرمیوں میں ان کا خوب استعمال کریں۔
آیورویدک ماہرین کے مطابق دھوپ سے آکر اگر پیاز کا عرق کانوں کے پیچھے یا سینے پر لگا لیا جائے تو جسم کا درجہ حرارت فوراً نیچے آجا تا ہے۔ اس کے علاوہ پیاز کا استعمال چٹنیوں ا ور سلاد میں بھی بڑھا دیں۔
پودینے یا ہرے دھنیے کے پانی میں تھوڑی سی چینی ملا کر فرج میں رکھ دیں اور جب موقع ہو پی لیں۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ ہر ے دھنیے کا پانی گرمی سے جلد پر ہونے والی خارش پر استعمال کیا جائے تو بھی فائدہ ہوگا۔
سندل کی لکڑی کو پیس کر پانی میں پیسٹ بنا لیں۔ اسے سینے اور ماتھے پر لگائیں۔ اس کے علاوہ سندل کی لکڑی کے تیل کا ماتھے یا گرمی سے متاثرہ جلد پر استعمال کریں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit
موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain
دار چینی سپرفوڈ
Daar Cheeni Superfood
صحت مند دماغ کے حصول کے لئے انڈے کھائیے
Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye
انڈوں کے بے شمار فوائد
Andon Ke Beshumar Fawaid
کشمش کا مشروب پئیں، تندرست رہیں
Kishmish Ka Mashroob Piyen, Tandrust Raheen
پانی پئیں، سمارٹ رہیں
Pani Piyain Smart Raheen