Gosht Vitamins Aur Maadni Zarraat Ka Khazana - Article No. 2219

Gosht Vitamins Aur Maadni Zarraat Ka Khazana

گوشت وٹامنز اور معدنی ذرات کا خزانہ - تحریر نمبر 2219

خیال رہے کہ دہی اور سلاد کا استعمال بھی کرنا ہے

ہفتہ 7 اگست 2021

گوشت ہماری غذا کا اہم حصہ ہے۔اس میں خصوصی طور پر پروٹین اور فیٹ (چربی) کی کثرت کے ساتھ وٹامنB12,B6,B2,B1آئرن، کیلشیم،فاسفورس،زنک اور سلینیئم جیسے اہم معدنی ذرات پائے جاتے ہیں۔
غذائیت کے لحاظ سے گوشت کی دو بڑی قسمیں ہیں۔سرخ گوشت،جس میں بکرا،بکری،بھیڑ،گائے،بچھڑے وغیرہ شامل ہیں۔ان دونوں قسموں میں غذائیت،اثرات اور اجزاء مختلف ہیں۔
مثال کے طور پر مچھلی میں پروٹین کے علاوہ وٹامن D اور فیٹ کی ایک قسم اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہیں آئرن اور زنک پرندوں کے گوشت میں بھی پایا جاتا ہے۔
سرخ گوشت کے استعمال سے خون کے سرخ ذرات بنتے ہیں۔یہ زیادہ کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے۔اس لئے اس کا زیادہ استعمال مضر صحت بھی ہوتا ہے۔جو لوگ مستقل گوشت کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر،کولیسٹرول کی زیادتی،گٹھیا،دل اور گردوں کے عارضے لاحق ہونے کے امکان بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


عید پر گوشت ضرور کھائیے مگر زائد مقدار میں نہیں کیونکہ اس سے خون کی شریانیں سخت ہو سکتی ہیں۔فالج کا حملہ ہو سکتا ہے۔کبھی بھی ادھ گلا گوشت نہ کھایئے۔یہ کینسر اور الزائمر کا سبب بن سکتا ہے۔اس لئے گوشت کو گلانے کے لئے کچے پپیتے کا استعمال کیا جاتا ہے۔دوسرے اگر کسی جانور کے گوشت میں بیکٹیریا موجود ہوں اور گوشت گلا ہوا نہ ہو تو یہ بیکٹیریا مرتے نہیں بلکہ منہ کے راستے معدے تک پہنچتے ہیں اور معدے کا تیزاب انہیں جسم کے دوسرے حصوں میں منتقل کر دیتا ہے اور یہ جسم کے عضلات میں کیپسول کی مانند چھپ جاتے ہیں۔
بخار،متلی ،قے اور شدید اسہال کی صورت میں مرض شدت اختیار کر سکتا ہے۔اگر اسہال نہ ہو تو شدید قبض بھی ہو سکتی ہے لہٰذا گوشت کو گلاوٹ کے ساتھ کم از کم 45 سے 50 منٹ تک پکا لینا مفید ہو گا۔یہ بھی ضروری ہے کہ گوشت کو ایک ماہ سے زائد عرصے کے لئے فریز نہ کیا جائے تو اچھا ہے۔ایک ماہ بعد اس کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔
کلیجی کھانا بے حد مفید
کلیجی کا گوشت عید الاضحی کی خاص روایت بھی ہے،سوغات بھی ہے اور طبی لحاظ سے بے حد مفید بھی ہے۔
عام طور پر لوگ Smell کی وجہ سے کلیجی نہیں کھاتے۔بوڑھے اور بیمار ہی نہیں نوجوان خواتین،نوعمر بچوں اور ماں بننے والی خواتین کو بھی یہ کھانی چاہئے۔ خون پیدا کرنے والا گوشت ہے اور اس میں چربی کم ہوتی ہے۔اس میں Choline ایک خاص جزو ہے جو بھولنے کے مرض کا تریاق ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں کلیجی میں آئرن اور زنک کی وسیع تر مقدار موجود ہے۔
ایک معدنی جزو MB (مولبڈینم 7 ملی گرام تک موجود ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن K موجود ہے جو ہڈیوں کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پایا جاتا ہے۔
گائے کی کلیجی میں وٹامن B1 پایا جاتا ہے۔اگر آپ کچے پپیتے کے ساتھ کلیجی تیار کریں تو یہ ہاضم بھی ہو گی اور مفید ہونے میں کسی شک کی گنجائش بھی نہیں۔ہر قسم کے گوشت کے ساتھ ہری سبزیاں مثلاً کھیرا،ککڑی،لیموں،ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچ اور دہی کا استعمال ضرور کر لینا چاہئے تاکہ سرخ گوشت کے مضر اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat