Gosht Zaroor Khayen Magar - Article No. 767

Gosht Zaroor Khayen Magar

گوشت ضرور کھائیں مگر - تحریر نمبر 767

ڈاکٹر فرزین ملک کہتی ہیں کہ اگرریڈمیٹ کواعتدال کے دائرے میں رہتے ہوئے استعمال کیا جائے تو یہ خون پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کوبے پناہ قوت اور توانائی فراہم کرتاہے۔

بدھ 9 ستمبر 2015

گوشت سفید ہویا سرخ ،حیوانی پروٹین (Protein) کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور انسانی جسم کی نشوونما کیلئے پروٹین کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔یہ انسانی جسم مین خلیوں کی توڑ پھوڑ یعنی میٹا بولزم (Metabolism) کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمزوری دور کرکے اینٹی باڈیز Antibodiesپیدا کرتی ہے جس کی بدولت جسم مختلف اقسام کے انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔گوشت کی بدولت ہی خون میں سرخ خلئے یعنی ریڈبلڈسیلز (Red Blood Cells) بنتے ہیں جبکہ آئرن (Iron) زنک (Zinc) سیلینیئم (Selenium) اور مختلف اقسام کے وٹامنز بھی اسی سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
آئرن سے جسم میں ہیموگلوبن (Hemoglobin) پیدا ہوتا ہے اور خون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے زنک سے نئے ٹشوز بنتے ہیں اور سیلینیئم جسم سے غیر ضروری چکنائیوں اور دیگر کیمیکلز ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

گوشت میں موجود وٹامن اے بی اور ڈی ہڈیوں ،دانتوں آنکھوں اور دماغ کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی جوان رکھتے ہیں۔حیاتیاتی اعتبار سے اس میں مکمل پروٹین جن میں آٹھوں بنیادی مائنوایسڈز(Amino Acids) موجود ہوں ، پائے جاتے ہیں۔

یہ ضروری امائنوایسڈز قدرتی طور پر انسانی جسم میں پیدانہیں ہوتے لہٰذا ان کا بیرونی غذا سے حصول ضروری ہوجاتاہے۔یہ نہ صرف مسلز کوطاقتور بناتے ہیں بلکہ جسم کو قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قربانی کا گوشت تازہ اور صحت مند غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث زیادہ کیلوریز (Calories) پر مشتمل ہوتا ہے جس کو زیادہ مقدار میں کھانے سے مضرصحت اثرات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

گوشت چھوٹاہو یابڑا․․․․اپنی افادیت کے اعتبار سے منفرد ہے
لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے بکرے کا گوشت سب سے زیادہ بہترہے۔اس کااعتدال پسند انہ استعمال جسمانی قوت اور افزائش صحت کے حوالے سے نہایت مفید ہے۔اکثر مریضوں کو بکرے کے گوشت کاشورہا غذاکے طور پر تجویز کیاجاتا ہے۔ہڈی کے قریب والے گوشت میں رطوبت بھی زیادہ ہوتی ہے اور وہ زیادہ لذیذاور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے لیکن نسبتاََ تاخیر سے ہضم ہوتاہے۔
دُبنے کے گوشت کے بارے میں قدیم اور جدید ماہرین صحت کامتفقہ فیصلہ ہے کہ تمام حلال جانوروں میں سے دیر ہضم اور لحمیات کے حوالے سے لطیف ترین غذاکی حیثیت رکھتا ہے اور نہایت مقوی اور لذیذ ہے۔ بھیڑ کاگوشت انسانی صحت کے حوالے سے بکرے کے گوشت کے بعد پہلے نمبر پر خیال کیا جاتاہے۔اس کی تاثیر معتدل بنانے کے لئے گوشت کو پکاتے وقت بڑی الائچی ،دار چینی اور سیاہ زیرہ ضرور شامل کریں۔
گائے کا گوشت ہمارے ہاں کثرت سے استعمال ہوتا ہے لیکن لوگ اسے بکرے کے گوشت سے کم عذائیت کاحامل خیال کرتے ہیں جوغلط ہے۔طبی نقطہ نگاہ سے گائے کاگوشت بکرے کے گوشت کی نسبت جسم کو زیادہ حرارت اور طاقت بخشتا ہے البتہ اس کاکثرت سے استعمال بھی کئی امراض کا سبب بنتا ہے۔وہ لوگ جنہیں زیادہ محنت مشقت کی عادت نہ ہوانہیں گائے کے گوشت سے پرہیز کرنا چاہیے اونٹ کا گوشت پاکستان میں بہت کم کھایا جاتا ہے۔
ذائقے میں نمکین یہ گوشت زیادہ ثقیل بھی ہوتاہے تاہم بواسیر کے مریضوں کے لئے مفیدہے۔
دل کے مریض گوشت کی بجائے دالیں اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں ،شوگر اور دل کے مریض کلیجی ، گردے اور مغز کا استعمال ہرگزنہ کریں کیونکہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار عام گوشت کے مقابلے میں کئی گنازیادہ ہوتی ہے جو ایسے مریضوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat