Green Appe - Red Apple - Article No. 1992

Green Appe - Red Apple

ہرا سیب،سرخ سیب - تحریر نمبر 1992

یہ وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور پھل ہے

جمعرات 29 اکتوبر 2020

راحت شہناز
سیب کی اہمیت سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ صرف کہاوت کو دہرا دینا کہ روزانہ سیب کھانے سے آپ ڈاکٹر سے دور رہیں گے،کافی نہیں، خاص طور پر سیب کو لوگ اہم اور خوش ذائقہ نہیں سمجھتے۔یہ بازاروں میں محدود پیمانے پر آتا ہے جبکہ غذائیت میں سرخ سیب سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔
ہرے اور سرخ سیبوں کے ذائقے میں تھوڑا سا فرق ترشی اور مٹھاس کا بھی ہوتا ہے۔
اچھی صحت کے لئے آپ کو دونوں رنگوں کے سیب کھانے چاہئیں۔ہر سیب میں فائبر،معدنیات اور وٹامنز قدرے زائد تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ناشپاتی کی طرح سیب کو بھی دھو کر چھلکے سمیت ہی کھانا درست عمل ہے۔چھلکے کھانا اس لئے ضروری ہے کہ ان میں Pectin اور فیلو نائیڈز بکثرت پائے جاتے ہیں۔یہ دونوں اجزاء نظام ہاضمہ کو درست کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہرے سیب میں ریشے یعنی Fiberکی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

ہرا سیب کھانے سے جلد بھی شاداب اور تروتازہ رہتی ہے۔اس میں وٹامن Aکی خاصی مقدار ہوتی ہے جو ہماری بینائی کے نقائص نہیں ہونے دیتی۔
علاوہ ازیں جلد کے کینسر کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے۔جسم میں خون کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی ہرا سیب مفید پھل ہے چونکہ اس میں چکنائی نہیں ہوتی اس لئے خون کی روانی بہتر رہتی ہے۔ہرے سیب سے مربہ اور شربت بھی بنایا جاتا ہے۔
جیم اور جیلی جیسی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس میں موجود کیلشیئم،ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتاہے۔صالح خون یعنی صاف خون پیدا کرتا ہے بشر طیکہ صبح اور تیسرے پہر کھا لیا جائے۔جگر کو طاقت دیتا ہے اور خفقان(ایک بیماری جس میں دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے)کو دور کرتا ہے ۔سیب کا رس پینے سے پیٹ اور انتڑیوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔سر درد میں بھی سیب پر ہلکا سا نمک لگا کر کھانے سے آرام ملتا ہے تاہم ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد نمک کے بغیرکھائیں تو بہتر ہے۔

طبی افادیت
سیب میں Tannine،وٹامن C، LaetrileاورQuercetinپائے جاتے ہیں۔آخر الذکر جزو پھیپھڑوں کے لئے بہت موٴثر ہوتا ہے۔Laetrileکا دوسرا نام وٹامن B17ہے جو دل کے مرض کا خطرہ 59فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat