Hayat Bakhash Hayateen - Article No. 1881

Hayat Bakhash Hayateen

حیات بخش حیاتین - تحریر نمبر 1881

متعدد پھلوں اور سبزیوں میں معمولی سی مقدار کی کیلوریز شامل ہوتی ہیں

ہفتہ 20 جون 2020

سبزی خوری یوں تو صحت بخش طرز غذا اور بہتر لائف اسٹائل ظاہر کرتی ہے کیونکہ جب ہم نباتاتی ذرائع سے خوراک حاصل کرتے ہیں تو حیوانی پروٹین کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔متعدد پھلوں اور سبزیوں میں معمولی سی مقدار کی کیلوریز شامل ہوتی ہیں اس طرح سیچوریٹڈ فیٹ بھی حیوانی پروٹین کی نسبت خاصا کم ہوتا ہے۔
وٹامنز․․․صحت کا انمول خزانہ
جسمانی مدافعت میں اضافے کے لئے وٹامنز غذا کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔


وٹامن A-اور بیٹا کیروٹین
یہ طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جو گاجر، ہرے پتوں والی سبزیوں،مرچوں،شکر قندی، سلاد،ٹماٹر،خوبانی اور آم کے علاوہ انڈوں میں پایا جاتاہے۔بینائی،جلد اور ہمارے اندرونی اعضاء کی مکمل صحت کے لئے ناگزیر ہے۔ڈیری مصنوعات میں انڈے اس وٹامن کے حصول کا مناسب ترین ذریعہ ہیں۔

(جاری ہے)


کیا آپ جانتے ہیں؟
کئی دوسری سبزیوں کی مانند گاجر ایسی سبزی ہے جو کچی بھی کھائی جاتی ہے اور پکا کے بھی لذیذ ہو جاتی ہے۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ کچی گاجر زیادہ مفید ہے یہ پکنے کے بعد بھی اپنے غذائی خواص کم نہیں کرتی۔
وٹامن B-
اس نوع کے وٹامنز میں 8اقسام موجود ہیں B1سے لے کر B12تک غذائیت اور صحت ایک لڑی میں پروئے ہوئے ملتے ہیں۔اناج کے دلیوں،میوہ جات،خمیری غذاؤں،مشرومز (کھمبیوں)،کیلے،مٹر،ہرے پتے کی سبزیاں خاص طور پر پالک،آواکادو اور ڈیری مصنوعات میں انڈوں میں یہ وٹامنز پائے جاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں؟
Bگروپ کے آٹھ مختلف وٹامنز میں B1کو تھیامین (Thiamine) ،B2کو ریبوفلیوون (Riboflavin)،B3کو نیا سین (Niacin)،B5کو B6-Pantothenic Acidکو (Pyridoxine)،B7کو(Biotin)،B9اور B12کو Folic Acidکہا جاتا ہے۔یہ تمام اجزاء اچھی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔
وٹامن B12-
یہ صحت مند خون اور اعصابی عضلات کی فعالیت کے لئے اہم وٹامنز ہیں۔عمر کے ہر دور میں ان کی ضرورت رہتی ہے کچھ غذاؤں میں اضافی طور پر انہیں شامل کیا جاتا ہے مثلاً ناشتے کے لئے تیار دلیوں،ڈبل روٹی،خمیری غذاؤں،بعض سبزیوں کے اسٹاک کچھ سویا سے تیار ہونے والے دودھ ،ویجی برگرز میں شامل کئے جانے والے اجزاء وغیرہ۔
اس کے علاوہ یہ چند ڈیری مصنوعات میں بھی شامل ہوتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
وٹامن B12کسی نباتاتی ذریعے سے حاصل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ سبزی جات میں پایا ہی نہیں جاتا ان کے حصول کے لئے ہمیں اضافی سپلیمنٹس لینے ہوتے ہیں یا پھر فور ٹیفائیڈ غذاؤں میں یہ وٹامنز شامل کئے جاتے ہیں۔
وٹامن C-
صحت مند جلد ،دانتوں اور مسوڑھوں کے علاوہ ہر قسم کے درموں اور انفیکشنز سے بچاؤ کے لئے موثر دفاعی وٹامن ہے۔
یہ آئرن کو جسم میں جذب کرنے کی اضافی قوت رکھنے والا وٹامن بھی ہے۔بہترین غذائی ذرائع ہیں،پپیتا،سرخ مرچیں،بروکولی،منقا،اسٹرابیریز،سٹرس فروٹس،کیوی فروٹ اور آلو شامل ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
مسوڑھوں کی خاص بیماری اسکروی ہونے کی ایک خاص وجہ وٹامنC- کی کمی ہے۔
وٹامن D-
یہ جسم میں کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اور مدافعتی نظام بہتر کرتا ہے ۔
بہترین اور کم خرچ ذریعہ دھوپ ہے اس کے علاوہ فورٹیفائیڈ فوڈز میں سویا ملک ویجی ٹیبل مارجرین اور ناشتوں میں استعمال ہونے والے دلئے۔ڈیری مصنوعات میں انڈے بھی اس وٹامن کے حصول کا موثر ترین ذریعہ ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
اس وٹامن کے علیحدہ سے سپلیمنٹ لینا ضروری ہیں۔ہمارا جسم قدرتی دھوپ کی مدد سے یہ وٹامن خود بناتا ہے۔
وٹامن K-
خون میں کلوننگ ہونے سے بچنے کے لئے ،اندرونی ورم اور زخموں کے لئے اور ہڈیوں کو توانا کرنے کے لئے بھی اس وٹامن کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
ہرے پتے والی تمام سبزیوں،سلاد ،گوبھی(بندگوبھی اور پھول گوبھی)بروکولی اور آلو کے ذریعے وٹامنK- لے کر مدافعتی نظام بہتر کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
وٹامنK-کی مدد سے آنتوں کے مضر صحت بیکٹیریا سے نجات مل سکتی ہے اور صحت بخش بیکٹیریا متحرک ہو کر صحت بحال رکھتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat