Imli Mouh Me Pani Bhar Dyny Wala Lazeez Phal - Article No. 1206
املی منہ میں پانی بھر دینے والا لذیذ پھل - تحریر نمبر 1206
کاربوہائیڈریٹ’شکر‘ ڈائٹری فائبر’فیٹ‘پروٹین‘وٹامنز کیلشیم فولاد میگنیشیم فاسفورس پوٹاشیم سوڈیم اور زنک سے بھرپور اس پھل کی خوبیاں بیشمار ہیں۔ کیلوریز پر نظر رکھنے والوں کے لیے املی مناسب نہیں ایک کپ املی سترہ چمچے کے برابر شکر پائی جاتی ہیں اس کے باوجود اسے زائد شکر پر مبنی غذا نہیں سمجھا جاتا ہے۔
پیر 25 دسمبر 2017
املی برصغیر پاک و ہند میں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں املی کو عربی میں ثمر ہندی کہا جاتا ہے ،جہاں سے اس کا انگریزی نام Tamarind پڑا،اس کا نباتاتی نام Tamarinus Indida ہے ماہرین کے مطابق املی افریقہ سے تعلق رکھنے والا پھل جس پیداوار دنیا میں سب سے زیادہ اب بھارت میں ہوتی ہیں،جو پونے تین لاکھ ٹن سالانہ ہے،املی افریقہ میں سوڈان ،کیمرون،نائجیریا میں پیدا ہوتی ہیں اس کے علاوہ اومان کے ایسے پہاڑوں میں پیدا ہوتی ہیں جو سمندر کی جانب ہیں املی افریقہ سے لیکر جنوبی ایشیا شمالی اسٹریلیا اوشیانا جنوب مشرق ایشیا،تائیوان اور چین میں بھی پیدا ہوتی ہیں . 16 صدی میں املی کو میکسیکو میں اس کے بعد جنوبی امریکا میں اسے متعارف کروایا گیا۔پوری دنیا میں برصغیر کے علاقائی کھانے بنانے والے علاقوں میں املی کوبہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے یعنی ساؤتھ ایشین کو زینز کی تیاری میں املی کو کھانوں کے بنیادی اجزاء میں بطور خاص استعما ل کیا جاتا ہے املی طویل عرصے تک زندہ رہنے والا پھل ہے املی کٹارے کی صورت میں سبز اور انتہائی کھٹی جبکہ پکنے کے بعد کھٹی میٹھی اوت میرون مائل رنگت اختیار کرلیتی ہیں اس میں ٹارٹرک ایسڈ شکر وٹامن B اور کیلشیم پایا جاتا ہے املی کا عام درخت سالانہ 175 کلو گرام کے قریب پیداوار دیتا ہے لاطینی امریکا میں املی کو Tamarindo کے نام سے پکارا جاتا ہے املی کے بیج برسوں پیداوار دینے کے قابل رہتے ہیں املی میں کاربوہائیڈریٹ شکر،ڈائٹری فائبر،فیٹ،پروٹین،مختلف وٹامنز مثلا تھیامائن،ریبوفلاون،نیاسن،پینٹو تھینک ایسڈ،فولیٹ،چولین،وٹامن C ،وٹامن E ، وٹامن K کے علاوہ معدنیات میں کیلشیم فولاد میگنیشیم فاسفورس پوٹاشیم سوڈیم اور زنک پایا جاتا ہے املی کٹارے کی صورت میں نہایت کھٹی ہوتی ہیں اور اس کا کھانا بہت مشکل ہے البتہ کٹارے کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے،پکنے کے بعد املی مختلف مشروبات اچار،چٹنی،اور کھانوں میں استعمال ہوتی ہیں کچھ ممالک میں اسے ٹینگی ڈیزرٹس اور جام وغیرہ کی تیاری میں شامل کیا جاتا ہے،ایران سمیت کچھ ممالک میں املی کو گوشت کے سالن میں پکایا جاتا ہے،املی کو مختلف بیماریوں مثلاً ڈائریا،قبض،بخار اور السرکے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے املی کی ٹہنیاں اور پتے زخموں کو مندمل کرنے کے کام آتے ہیں ماڈرن ریسرچز میں املی کو مختلف ادویات کیلئے موزوں موزوں قرار دیتے ہوئے اس کا استعمال بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے،ثمر ہندی میں ہندی کھجور کہلانے والی املی میں اینٹی اکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمٹری عناصر پائے جاتے ہیں جو مختلف امراض مثلاً امراض قلب سرطان اور ذیا بیطس سے محفوظ رکھتے ہیں۔
(جاری ہے)
املی کے درخت کی لکڑی: املی کے درخت کی لکڑی سرخی مائل ہوتی ہیں اور اس لکڑی کو خاصا مضبوط مانا جاتا ہے اس لکڑی سے فرنیچر کے علاوہ فرش بھی تیار کیا جاتا ہے املی کی لکڑی سے تیار کردہ فرنیچر خوبصورت‘پائیدار اور دلکش ہوتا ہے۔
میٹل پالش: بدھ مت کے ماننے والے اپنی عبادت گاہوں میں لگے مجسموں‘لیپ وغیر ہ چمکانے کے لیے املی کو بطورپالش استعمال کرتے ہیں۔املی بطور پالش پیتل،تانبہ اور دیگر دھاتوں کے لیے بھی مفید ہے یہ تانبے کے برتنوں پر لگے فیروزی زنک کو بہت اچھی طرح صاف کرتی ہیں عبادت گاہوں میں موجود دیگر متبرک اشیاء بھی املی سے صاف کرنے کا صدیوں پرنا رواج آج بھی ایشیائی ممالک میں زندہ ہیں۔
بون سائی: یوں تو املی کا پھل کھانے کے کام بھی آتا ہے اور اس کی تجارتی کاشت بھی ہوتی ہیں لیکن املی کے درخت کو بون سائی تکنیک کے ذریعے چھوٹے چھوٹے درختوں میں اُگایا جاتا ہے یہ خاصا گراں قیمت درخت سمجھا جاتا ہے املی کے درخت سے تیار کردہ بون سائی انڈور پلانٹ کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar
بادشاہ آم
Badshah Aam
گرمی کا دشمن تربوز
Garmi Ka Dushman Tarbooz
شوگر سے بچانے والی غذائیں
Sugar Se Bachane Wali Ghazain
لیموں سبزیوں کا بادشاہ
Lemon Sabziyon Ka Badshah
دوا بھی، غذا بھی
Dawa Bhi, Ghiza Bhi
پھل کھائیں کولیسٹرول گھٹائیں
Phal Khaain Cholesterol Ghatain
گریپ فروٹ انتہائی اثر انگیز پھل
Grapefruit Intehai Assar Angaiz Phal
تربوز کے حیرت انگیز فوائد
Tarbooz Ke Hairat Angez Fawaid
پودینے سے دوستی کر لیجیے
Pudine Se Dosti Kar Lijiye