Insani Sehat K Liay Phalon Ki Afadiat - Article No. 1120

انسانی صحت کے لئے پھلوں کی افادیت - تحریر نمبر 1120
پھلوں میں اللہ تعالیٰ نے بھرپور غذائیت رکھی ہے۔ ہر قسم کے پھل سے آپ کو غذائیت ملتی ہے اور تمام پھل ہی آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔
بدھ 2 اگست 2017
ویسے تو سارے ہی پھل ہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں، لیکن چند ایسے پھل بھی ہیں جن کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کی صحت بہتر ہوتی ہے اور انسانی جسم کا اندرونی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو آٹھ پھلوں کے حوالے سے چند ایسی معلومات فراہم کریں گے جن کے بارے میں شاید آپ کو پہلے علم نہیں ہوگا۔
درج ذیل آٹھ پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے، جن کو کھاکر آپ آٹھ بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
کیلا
کیلا ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ کیلے کے کئی ایسی غذائیت موجود ہوتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہوتی ہیں۔
(جاری ہے)
انناس
انناس کو لوگ محض سلاد میں ڈال کر کھاتے ہیں جبکہ انناس کے استعمال سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ لہذا انناس کو صرف سلاد میں ڈال کر نہیں کھائیں بلکہ اس کا استعمال باقاعدگی سے رکھیں۔
کینوں
کینوں سردیوں کے موسم میں آتا ہے اور اپنے ساتھ بہت سارے فائدے بھی لے کر آتا ہے۔ کینوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
چیری
چیری میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
خربوزہ
خربوزے کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ خربوزے کے ذریعے ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
لیموں
لیموں کے ذریعے آپ کے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادہ کا خاتمہ لیموں کے استمعال سے ممکن ہوسکتا ہے۔
انگور
انگور بھی انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ انگور کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کو جمنے نہیں دیتا۔
سیب
سیب کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ لیکن سیب کا سب اچھا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے آپ کا دل مضبوط ہوتا ہے.
Browse More Ghiza Aur Sehat

رمضان میں کونسی غذا کھائے اور کن سے پرہیز کریں
Ramzan Mein Konsi Ghiza Khaye Aur Kin Se Parhez Karen

ٹماٹر خوبیوں سے بھرپور نعمت
Tomato Khubiyon Se Bharpur Nemat

روزے رکھنے کے ناقابلِ یقین صحت بخش فائدے
Roze Rakhne Ke Naqabil E Yaqeen Sehat Bakhsh Faide

چار مشروبات جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں
Chaar Mashroobat Jo Blood Sugar Ko Control Mein Rakhte Hain

گاجر کھائے صحت بنائے
Gajar Khaye Sehat Banaye

اگر ہمیشہ کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں تو کیا ہو گا
Agar Hamesha Khane Mein Biscuit Hi Khate Rahen To Kya Ho Ga

سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے
Sardiyon Mein Garam Doodh Peena Kin Logon Ke Liye Nuqsan Deh Hai

پپیتے کے پتے
Papite Ke Patte

سرطان کے دوران اور علاج کے بعد مفید پھل
Cancer Ke Dauran Aur Ilaaj Ke Baad Mufeed Phal

مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit

پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa

اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette