Kajoo Ka Dodh Bhi Peye - Article No. 1199

کاجو کا دودھ بھی پییں - تحریر نمبر 1199
جنھیں عام دودھ ہضم نہیں ہوتا یا جو دودھ پی کر اپنا وزن نہیں بڑھانا چاہتے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کاجو کا دودھ کریم کی شکل میں ہوتا ہے ۔یہ ذائقے داربھی ہے، اس لیے سب اسے پینا پسند کرتے ہیں
ہفتہ 16 دسمبر 2017
کاجو کا دودھ کریم کی شکل میں ہوتا ہے ۔یہ ذائقے داربھی ہے، اس لیے سب اسے پینا پسند کرتے ہیں ۔ یہ رفتہ رفتہ ان افراد میں مقبول ہورہا ہے ، جنھیں عام دودھ ہضم نہیں ہوتا یا جو دودھ پی کر اپنا وزن نہیں بڑھانا چاہتے۔ کاجو کے دودھ میں درج ذیل غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں، جو صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔
تانبا:یہ جادوئی معدن(منرل)مانع تکسید اجزا میں اضافہ کردیتا ہے، اس لیے آزاد اصلیے دور بھاگتے ہیں ۔ یہ آزاد اصلیے کئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں میلانن کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ یہ کیمیائی جزو آپ کی جِلد اور بالوں کو چمک دیتا ہے، جس سے آپ کی شخصیت جاذب نظر ہوجاتی ہے۔ تانبے سے ہڈیاں اور بافتیں مضبوط رہتی ہیں۔
(جاری ہے)
غیرسیر شدہ چکنائی: کاجو کے دودھ میں پائی جانے والی چکنائی کو ”اچھی چکنائی“ کہاجاتا ہے، لہٰذا یہ ذیابیطس اور دل کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
میگنیزیئم: کاجو کے دودھ میں میگنیزیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر آپ کے جسم میں میگنیزیئم کی مقدار کم ہے تو آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہوسکتا ہے۔ آدھے سرکا درد ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ آپ پر گہری تھکن طاری ہوجاتی ہے اور جسم میں کھچاؤ پیدا ہوجاتا ہے۔
میگینیز: میگینیز صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اسے کھانے سے ہڈیوں کا ڈھانچہ مضبوط ہوتا ہے۔ میگینیز ایسے خامرے(انزائمز) پیدا کرتا ہے ، جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، اس کے علاوہ یہ نظام ہضم وجذب کو درست رکھتا ہے، جو صحت کے لیے ضرور ہے۔
فاسفورس: یہ ہماری صحت کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ دماغ کے لیے مفید ہے۔ اسے فعال رکھتااور تھکن کو کم کرتا ہے۔ جسم کے ہارمونوں میں توازن پیدا کرتا ہے۔100 گرام کاجو میں درج ذیل صحت بخش اجزاء ہوتے ہیں: سیر شدہ چکنائی 7-8 گرام ،غذائی ریشہ 3-3 گرام،شکر 5-9 گرام،پروٹین17-2 گرام،تانبا 2-2 ملی گرام،میگنیزیئم 292 ملی گرام،مینگینز1-7 ملی گرام،فاسفورس 593 ملی گرام یا بات یادرکھیے کہ کاجو کا دودھ عام دودھ کے مقابلے میں مہنگا ملتا ہے۔ اگر آپ اسے گھر میں تیار کریں گے تو سستا پڑے گا۔ دودھ بنانے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ ایک پیالی کاجو لیجئے، انھیں پانی میں ڈال دیجیے تاکہ یہ نرم ہوجائیں۔ بارہ گھنٹوں کے بعد ان میں مزید تین پیالی پانی ڈال کر گرائنڈ رکرلیجئے۔ جب یہ محسوس کریں کہ کاجو اچھی طرح پس گئے ہیں تو انھیں گرائنڈر سے نکال لیجئے اور نوش جاں کیجئے۔
Browse More Ghiza Aur Sehat

ہائیڈریٹ رہنے کے لئے پانی پینا ہی نہیں‘کھانا بھی ضروری ہے
Hydrate Rehne Ke Liye Pani Peena Hi Nahi Khana Bhi Zaroori Hai

سنگھاڑا
Singhara

متوازن غذا اور صحت
Matwazan Ghiza Aur Sehat

شکر قندی کے لاجواب فوائد
Shakar Qandi Ke Lajawab Fawaid

زنک کی کمی
Zinc Ki Kami

سیب ۔ ایک جادوئی پھل
Apple - Ek Jadui Phal

جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے
Jald Budhe Nahi Hona Chahte To Papita Khaiye

وٹامن ڈی اب دماغ کے لئے بھی مفید قرار
Vitamin D Ab Dimagh Ke Liye Bhi Mufeed Qarar

ہلدی کی مسیحائی طاقت کا راز
Haldi Ki Masihai Taqat Ka Raaz

کئی امراض میں مفید قدرتی جڑی بوٹیاں
Kayi Amraz Mein Mufeed Qudrati Jari Botiyan

چاکلیٹ بھی کھائیں وزن بھی نہ بڑھائیں
Chocolate Bhi Khaye Wazan Bhi Na Barhain

کھجور کھائیں صحت مند رہیں
Khajoor Khaye Sehatmand Raheen