Kaju Bhi Khayen - Article No. 1013
کاجو بھی کھائیں - تحریر نمبر 1013
خشک میووں میوں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجوبھی ہے۔ کاجودنیا بھر میں رغبت سے کھایاجاتا ہے۔ یہ ذائقے میں بادام کی طرح ہوتا ہے۔ سوگرام کاجو میں 100احرارے (کیلوریز) اور51گرام چکنائی ہوتی ہے۔ یہ اچھی چکنائی ہے اور ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ کوجو میں مضر صحت چکنائی نہیں ہوتی۔ یہ ذبیطس دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہائی بلڈپریشر کے مریض کو نمکین کاجو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
ہفتہ 1 اکتوبر 2016
خشک میووں میوں میں ایک خوش ذائقہ میوہ کاجوبھی ہے۔ کاجودنیا بھر میں رغبت سے کھایاجاتا ہے۔ یہ ذائقے میں بادام کی طرح ہوتا ہے۔ سوگرام کاجو میں 100احرارے (کیلوریز) اور51گرام چکنائی ہوتی ہے۔ یہ اچھی چکنائی ہے اور ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ کوجو میں مضر صحت چکنائی نہیں ہوتی۔ یہ ذبیطس دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہائی بلڈپریشر کے مریض کو نمکین کاجو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔
کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزاپائے جاتے ہیں ، جوخون میں موجود انسولین کوعضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس میں کیلسئیم میگینزیئم اور تانبا کافی مقدار میں ہوتا ہے، جو ہڈیوں اور عضلات کی تعمیر میں مددکرتا ہے۔ کاجو میں موجود تانبا توانائی بڑھانے میں مدددیتا ہے۔
(جاری ہے)
بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کے لیے کاجو فائدہ مند غذا ہے۔ کاجو میں موجود معدنیات (منرلز) ، خاص طور پر تانبا اور جست کی وجہ سے جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے، اس لیے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے کاجو مفید ہے ۔
کاجو ایسا خشک میوہ ہے، جسے اعتدال کے ساتھ کھایاجائے توبہت فائدہ دیتا ہے۔ اگرگری دار میوے نہ کھانے جایں تو لحمیات (پروٹینز) اور معدنیات کی کمی ہوسکتی ہے ۔
کاجو کھانے میں بہت مزرے دار ہوتا ہے۔ اس کے مغز کامربادل ودماغ کو تقویت بخشتا ہے۔ اس کی آئس کریم بچے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔ خواتین اپنے کھانوں میں بھی مختلف طریقوں سے استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اسے سلاد میں بھی شامل کیاجاسکتا ہے ۔ شور بے والے سالن کو گاڑھا اور مزے دار بنانے کے لیے بھی کاجو پیس کرڈالاجاتا ہے، جس سے کھانے کی لذت اور افادیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تازہ بھنے ہوئے خوشبودارکاجو بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
ہمیں اس صحت بخش میوے کو ضرور کھاناچاہیے۔ ٹھنڈکے اثرات سے بچاؤ کے لیے روزانہ ایک مٹھی کاجو کھانا مفید ہے۔ 100گرام کاجوکھالئنے کا مطلب ہے، جیسے آپ نے دس چاے کے چمچے مفید صحت تیل پی لیا ہو۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar