Kaleji Jism Main Bannay Walay Zehar Ko Kharij Karti Hai - Article No. 903
کلیجی جسم میں بننے والے زہر کو خارج کرتی ہے - تحریر نمبر 903
ہماری غذ کے ہمارے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یازیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔
منگل 22 مارچ 2016
ہماری غذ کے ہمارے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یازیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر سبزی، دالیں، گوشت اور چکن کھاتے ہیں۔ تاہم کسی دن معمول سے ہٹ کرتیار ہونے والا کھانا اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ ایسے ہی کھانوں میں بکرے کی کلیجی بھی شامل ہے۔ کلیجی ایک ایسی غذا ہے جسے کچھ لوگ توبے حد پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں۔ لیکن قدرت کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا ہوتا ہے۔ کلیجی کابھی یہی حال ہے کہ یہ ہمارے لئے کسی غذائی خزانے سے کم نہیں۔ اسکے بارے میں یہ خیال بھی کیاجاتا ہے کہ اسکا استعمال جسم پر زہریلے مادے کو جمع کرنے کاسبب بنتا ہے۔
(جاری ہے)
کلیجی خون کی کمی کوا حسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔ ہفتے می ایک بار آپ اسکا استعمال آرام سے کرسکتے ہیں۔ گوشت اور چکن کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ کلیجی آپکے جسم سے زہر کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔ تھکاوٹ سے لڑنے میں اسکی تاثیر بہترین ہے کلیجی وٹامنز، منرلز، اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔ کلیجی میں موجود کاپر آپ کے میٹابولزم کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ 3اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آپ mg12تک کاپر حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ مالامال ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے بے حد مفید ہے۔ اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
یہ ہمارے دماغ کو صحت مندرکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن B12کی کمی سے ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا ہلکا سا بھی اندیشہ ہوجیسے سوچنے اور یادرکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی،ہاتھ اور پیروں کاسن ہونا، پریشان کن ڈپریشن تو وٹامن B12کے حصول کے لئے آپ صحت مندجانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani
ڈائلیسز کے مریض کیا کھائیں
Dialysis Ke Mareez Kya Khayen
صحت اور حسن کے لئے لیموں کے حیرت انگیز فوائد
Sehat Aur Husn Ke Liye Lemon Ke Hairat Angez Fawaid
امتحانات کے دوران طالب علموں کے لئے مفید غذائیں
Exams Ke Dauran Students Ke Liye Mufeed Ghazain
بلیو زون ڈائٹ صحت مندی کے ساتھ طویل عمر کا راز
Blue Zone Diet Sehat Mandi Ke Sath Taweel Umar Ka Raaz
پپیتا ہی نہیں اس کے بیج بھی فائدہ مند
Papita Hi Nahi Is Ke Beej Bhi Faida Mand
سرسوں کا تیل پکانے کے لئے مفید یا خطرناک
Sarson Ka Tail Pakane Ke Liye Mufeed Ya Khatarnak
سیب کا سرکہ
Apple Cider Vinegar