Keele Ki Husaan Afza Khobiyaan - Article No. 690
کیلے کی حسن افزاء خوبیاں - تحریر نمبر 690
کیلا ایک سدا بہار پھل ہے اس میں صحت بخش غذائی اجزاء کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے یہ جسمانی صحت اور خوبصورتی کی نگہداشت کے حوالے سے ایک کرشماتی پھل کی حیثیت رکھتا ہے ساحلی علاقوں میں بسنے والے افراد خاص طور پر خواتین اپنی جلد کے مردہ خلیات کی صفائی اور اپنی جلد کو چمک ورعنانی بخشنے کے سلسلے میں کیلے کا استعمال کیاکرتی ہیں
ہفتہ 13 دسمبر 2014
وہ مزیدار پھل جو پاکستان میں سال کے چاروں موسم میں دستیاب رہتا ہے اور بچوں بڑوں کے پسندیدہ کی حیثیت رکھتا ہے اسے ہم سب کیلے یا بنانا (Banana) کے نام سے جانتے ہیں۔ یہ ایک سدابہار پھل ہے اس میں صحت بخش غذائی اجزاء کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے سند ھ اور پنجاب کے کیلے غذائیت اور معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ان میں بدیسی نسل کے چتلی کیلوں کی شہرت خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ جبکہ اکثر فروٹس منڈیوں میں اور مہنگے سپراسٹورز میں آپ کنگ سائز کیلے بھی اکثر ملا حظہ کرتے ہوں گے جنہیں برازیل کے کیلے کہہ کر پھل فروٹس ”امپورٹڈکیلوں“ کا ٹیگ لگا کر منہ مانگے داموں فروخت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔لیکن یقین مانیے ہمارے یہاں کے بدیسی کیلوں کی بنسبت امپورٹڈ برازیلی کیلوں کا ذائقہ نہایت بے مزہ سا ہوتا ہے یعنی اونچی دکان پھیکے پکوان والی مثال ان کیلوں پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے یعنی یہ دیکھنے میں تو بلاشبہ بے حد خوبصورتنظر آتے ہیں لیکن ذائقے میں یہ بدیسی کیلوں کامقابلہ کرنے سے عاجزی رہتے ہیں۔
(جاری ہے)
کیلے کا استعمال خواتین اپنی جلد کے مردہ خلیات کی صفائی کے سلسلے میں اور جلد کو چمک و رعنائی بخشنے کے لئے کیا کرتی ہیں خاص طورپر ساحلی علاقوں پہ بسنے والے افراد کی جلد اور ان کے بال رطوبت زدہ نمکین آب وہوا کے باعث قدرے خشک اوربے رونق ہو جایا کرتے ہیں اس لیے بیوٹی ایکسپرٹس اور ہربل ایکسپرٹس ان افراد کو اپنی جلد وبالوں پر پکے ہوئے کیلوں سے مساج ومالش کرنے کامشورہ دیتے ہیں تاکہ ان کی پژمردہ بے رونق جلد وتازہ اور دلکش نظر آنے لگے اور بول کی قدرتی چمک وخوبصورتی بھی لوٹ آئے۔ پوٹاشیم سے بھر پور کیلوں میں ایسا کوئی بھی ضرور رساں جز موجود نہیں ہوتا جس سے آپ کی جلد و بالوں کو ( چاہے وہ کتنی ہی حساس کیوں نہ ہو) نقصان نہیں پہنچتا ہے۔ پروٹین اور قدرتی چکنائی سے بھرپور ہونے اور ملین(Mild) ہونے کی وجہ سے یہ ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ثابت ہوتا ہے۔ پژمردہ وبے جان جلد کو فوری چمک ودلکشی فراہم کرنے کے لئے ایک کیلے کو میش کر کے کم از کم 15 منٹ تک چہرے پرملاحت کیساتھ مساج کریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھوکر ایک بہترین موئسچرائزر کا استعمال کریں یا پھر بے بی لوشن لگالیں آپ کی خشک وپژ مردہ جلد منٹوں میں روشن اور چمکدار دکھائی دینے لگے گی ۔اس کے علاوہ میش کیے ہوئے کیلوں کے پیسٹ میں اگر 1-2 چمچے شہد ملا کر بالوں پر مساج کی جائے تو ی ایک بہترین ہیئر کنڈیشنر کاکام بھی سرانجام دیتا ہے۔
ذیل میں کیلے سے تیار کی جانے والی چند ہر بل بیوٹی ٹپس بتائی جا رہی ہے جو آپ کے حسن کونکھار نے میں ایک بہترین بیوٹی ٹریٹمنٹ کا کردار ادا کرے گا۔
بنابا کیمو مائل (Chamomile) سوتھنگ لوشن :
ایک عدد پکے ہوئے کیلے کو میش کر کے میں 2کھانے کے چمچے تیز کمومائل ٹی شامل کریں اس مکسچر کو کاٹن بار یا روئی کے پھائے کی مدد سے چہرے یا جلد یہ پڑ جانے والے داغ دھبوں، ایکنی وپمپلز پر لگائیں 5 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر صاف کرلیں۔
خشک جلد کیلئے ’بنانا“ ماسک :
1/4 کپ دہی میں 2 کھانے کے چمچے شہد ملائیں اور ایک درمیانے سائز کا کیلا میش کرکے شامل کریں اس ماسک کو 10 منٹ کے لئے چہرے اور گردن پر لگائیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ گردن دھولیں۔
بے رونق بالوں کے لئے بادام اور کیلے کا ماسک :
2 عدد پکے ہوئے کیلوں کو میش کر کے اس میں 2 کھانے کے چمچے روغنِ بادام شامل کر کے 15-10 منٹ تک بالوں میں مساج کریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے سردھو کر بالوں کو شیمپو کرلیں۔
خشک جلد کیلئے بنانا ایگ پیک :
ایک انڈے کی زردی ، 2 کھانے کے چمچے روغنِ بادام اور ایک کیلے کو اچھی طرح مکس کر کے اس ایگ پیک کو جلد پرلگائیں اور 20 منٹ کے بعد پانی سے دھو لیں۔
کیلا اور ملتانی مٹی :
ایسی نارمل سے خشک یا روغن سے نارمل جلد جس کے مردہ مسامات جلد پر سے آسانی سے صاف نہ ہوتے ہوں وہ 1 عدد پکے ہوئے کیلے کو میش کر کے پہلے سے بھیگی ہوئی ملتانی مٹی کے مکسچر ملا کر اس ے جلد پر 15-20 منٹ کے لئے لگائیں خشک ہوجائے تو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
مینگوسٹین فروٹ
Mangosteen Fruit
پانی قدرت کی لیبارٹری میں بنی قیمتی دوا
Pani Qudrat Ki Laboratory Mein Bani Qeemti Dawa
اُبلا ہوا انڈا یا آملیٹ
Ubla Hua Anda Ya Omelette
ڈائٹنگ اور ہماری دماغی صحت
Dieting Aur Hamari Dimaghi Sehat
کشمش ایک مفید میوہ
Kishmish Aik Mufeed Mewa
شہد اور دار چینی کے استعمال سے موٹاپا اور گلے کی خرابی دور
Shehad Aur Daar Cheeni Ke Istemal Se Motapa Aur Gale Ki Kharabi Dor
کیا کم خوراکی عمر بڑھا سکتی ہے
Kya Kam Khuraki Umar Barha Sakti Hai
بادام ایک خوش ذائقہ میوہ
Badam Ek Khush Zaiqa Mewa
موسم سرما کی اُداسی کم کرنے والی غذائیں
Mausam Sarma Ki Udasi Khatam Karne Wali Ghazain
چاکلیٹ دل کے لئے اچھا
Chocolate Dil Ke Liye Acha
بینائی تیز کرنے والی غذائیں
Eyesight Taiz Karne Wali Ghazain
سنہری و شیریں خشک خوبانی
Sunehri O Shireen Khushk Khubani