Khoob Tarbooz Khaiye - Article No. 2761

Khoob Tarbooz Khaiye

خوب تربوز کھائیے - تحریر نمبر 2761

تربوز ہمیشہ سے حیاتین A اور C کے حصول کا اہم ذریعہ رہا ہے

ہفتہ 9 ستمبر 2023

تربوز ہمیشہ سے حیاتین A اور C کے حصول کا اہم ذریعہ رہا ہے۔اس کے علاوہ یہ بڑی مقدار میں پوٹاشیم اور ریشہ (Fiber) بھی فراہم کرتا ہے۔USDA کے تحقیق کاروں نے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ تربوز میں Lycopene کثر تعداد میں پایا جاتا ہے۔Lycopene ایک ایسا تکسید روک (Antioxidant) ہے جو جسم کو سرطان اور دیگر بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

Lycopene چند مخصوص پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


سرطان کے جرثوموں کو جسم میں پھلنے پھولنے میں مدد کرنے والے ایجنٹس جنہیں ”Free Oxygen Radicals“ کہتے ہیں Lycopene ان پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
Lycopene استعمال کرنے والے افراد جو زیادہ مقدار میں تربوز‘ٹماٹر اور ٹماٹر سے تیار کردہ غذائیں استعمال کرتے ہیں ان میں سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں۔1 کپ تربوزمیں تقریباً 14 سے 15 ملی گرام Lycopene موجود ہوتا ہے جو دیگر پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat