Khushk MeewaJat - Article No. 2045
خشک میوہ جات - تحریر نمبر 2045
جمعہ جنوری

راحت شہناز
خشک میوہ جات غذائی فائبرز کے بہترین ذرائع ہوتے ہیں۔ان میں بادام،اخروٹ اور چلغوزے نمایاں ترین مثالیں ہیں۔اس کے علاوہ گندم،چاول، مکئی اور باجرے کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی دالیں،سبزیاں،پھل اور مونگ پھلی بھی فائبرز میں شامل ہیں۔یہ خشک میوہ جات جسم کو توانائی پہنچاتے ہیں۔انسانی اعضاء میں خون کے ریڈ سیلز کی صحت دماغی صحت اور اعصابی توانائی سے مشروط ہے۔ذیل میں خشک میوہ جات کے فوائد درج کئے جا رہے ہیں تاکہ قارئین ان سے استفادہ کر سکیں۔
بادام
عمدہ مقوی میوہ ہے۔کسی بھی موسم میں کسی بھی شکل میں اسے کھایا جاتا ہے۔مشرقی کھانوں میں قورمے کے ساتھ ساتھ میٹھی ڈشز (کھیر،فرنی،حلوہ جات) میں خاص طور پر شامل کیا جاتا ہے۔
پستہ
یہ ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز پر مشتمل میوہ ہے۔دل کا بہترین دوست بھی ہے۔خون رواں رکھتا ہے۔دل کے امراض کی روک تھام کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کی سطح ہموار کرتا ہے۔تولیدی صحت برقرار رکھتا ہے۔اس کا استعمال بھی خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔100 گرام پستے میں 50 ملی گرام غذائی فیٹ موجود ہے۔اس میوے میں ایک اہم جزو Lysine موجود ہے جلد کے اندر چھالے اور ہونٹوں کے پھٹنے کی تکلیف پیدا کرنے والے وائرس سے تحفظ دیتا ہے۔علاوہ ازیں یہ تولیدہ اعضاء کو توانائی بخشتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ کی ساخت انسانی دماغ کی اندرونی شبیہہ کی مانند یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اس کی غذائی افادیت کتنی مسلمہ ہے۔اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور پولی فینولک مرکبات ہوتے ہیں۔یہ دماغ کے خلیوں کے لئے اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتے ہیں۔سست بچوں کے لئے بہترین ناشتہ ہیں۔دنیا بھر میں صحت کے شعور رکھنے والے لوگ ایسے انسٹنٹ دلیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو خشک میوہ جات پر مشتمل ہوتے ہیں۔جو،گندم اور مکئی جسے اجناس پر مشتمل یہ دلیے میووں سے آراستہ کرکے ڈبہ بند شکل میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر آپ تازہ دلیہ بھی بنائیں تب بھی میوے ملا سکتے ہیں۔
مونگ پھلی
یہ میوہ انگور کی طرح Resveratrol پر مشتمل ہے یہ بھی اپنی اینٹی آکسیڈنٹ تاثیر کی وجہ سے مشہور ہے اور جسم کو دل کی مختلف بیماریوں اور کینسر سے بچاتا ہے۔اس میں پروٹین،فیٹی ایسڈز،وٹامن E ،مختلف معدنی ذرات میگنیشیم،سیلینئم،پوٹاشیم،فولک ایسڈ اور غذائی فائبرز پائے جاتے ہیں۔مونگ پھلی میں بھی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز بکثرت موجود ہیں جو جسم کے لئے مفید اثرات رکھتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 28 گرام مونگ پھلی کے دانے کھانے سے دل اور دل سے متعلقہ بیماریوں کا خطرہ 35 سے 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ دیگر میوہ جات کی نسبت یہ کم قیمت دستیاب ہونے والا میوہ ہے۔اسے غرباء اور کم آمدنی والے خاندانوں میں زیادہ استعمال کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
منقہ،کشمش
تازہ انگور خشک ہونے پر بھی دیگر پھلوں کی مانند بہترین افادیت رکھتے ہیں۔یہ سبز اور جامنی مائل ہوتے ہیں۔کشمش بھی میٹھے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔مختلف ناشتوں میں اسے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔اس میں موجود Resveratrol دل کی تکالیف،ڈپریشن اور آنتوں کے کینسر کے خلاف جسم کی حفاظت کرتا ہے۔قبض کی صورت میں بھی مفید ہے۔پژمردگی اور افسردگی میں بھی موزوں انتخاب ہے۔
چلغوزے
گوکہ یہ مہنگا ترین میوہ ہے اور تین ہزار روپے کلو تک بکتا ہے مگر ہمارے ملک میں کاشت ہونے اور بھرپور فصل تیار ہونے پر ہم ہی اس سے محروم رہتے ہیں ورنہ یہ برآمد ہو کر زرمبادلہ تو خوب کماتا ہے بہرحال چلغوزے کے جنگلات پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں اپنی بہار دکھاتے ہیں خصوصاً چترال،گلگت اور اس کے قریب کے مقامات پر موجود ہیں۔درخت میں لگے چلغوزے ظاہر نہیں ہوتے۔یہ ناریل کی طرح ایک خول میں ہوتے ہیں جسے کھولا یا توڑا جائے تو پھولوں کی طرح پنکھڑیوں کی صورت باہر نکلتے ہیں۔انہیں مخصوص انداز سے دس روز رکھا جاتا ہے۔پھر انہیں ایک ماہ تک سکھایا جاتا ہے پھر کہیں وہ شکل نظر آتی ہے جو بازاروں میں دستیاب ہے۔اسے بھون کر بیوپاریوں تک پہنچایا جاتا ہے۔چلغوزوں کی اہمیت شدید سرد موسم میں بڑھ جاتی ہے۔اس کی تاثیر گرم ہے۔جسم کے پٹھوں اور دل کے لئے اچھا کارآمد میوہ ہے۔یہ قدرتی ذریعے سے خواتین کے ہارمونز میں اضافہ کرتا ہے۔ایک اونس چلغوزے میں 3 ملی گرام آئرن موجود ہے یہ سرخ ذرات کا اہم جزو ہے۔ جو جسم کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)
بادام کی غذائی افادیت یہ ہے کہ یہ کولیسٹرول معتدل کرتا ہے اور ایک خاص جز Lecithin پر مشتمل ہے۔
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال انسانی یادداشت اور دماغی صحت و ذہانت بڑھاتا ہے۔پارکنسن کی بیماری میں بے حد مفید ہے۔ناشتے میں ایسا دلیہ تیار کیا جا سکتا ہے جسم میں دو چار بادام ہوائیوں کی صورت میں شامل کر لئے جائیں یا پھر دو کھانوں کے درمیانی وقفے میں دو چار بادام کھا لیں۔پستہ
یہ ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز پر مشتمل میوہ ہے۔دل کا بہترین دوست بھی ہے۔خون رواں رکھتا ہے۔دل کے امراض کی روک تھام کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کی سطح ہموار کرتا ہے۔تولیدی صحت برقرار رکھتا ہے۔اس کا استعمال بھی خون میں خراب کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔100 گرام پستے میں 50 ملی گرام غذائی فیٹ موجود ہے۔اس میوے میں ایک اہم جزو Lysine موجود ہے جلد کے اندر چھالے اور ہونٹوں کے پھٹنے کی تکلیف پیدا کرنے والے وائرس سے تحفظ دیتا ہے۔علاوہ ازیں یہ تولیدہ اعضاء کو توانائی بخشتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ کی ساخت انسانی دماغ کی اندرونی شبیہہ کی مانند یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ اس کی غذائی افادیت کتنی مسلمہ ہے۔اس میں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ اور پولی فینولک مرکبات ہوتے ہیں۔یہ دماغ کے خلیوں کے لئے اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتے ہیں۔سست بچوں کے لئے بہترین ناشتہ ہیں۔دنیا بھر میں صحت کے شعور رکھنے والے لوگ ایسے انسٹنٹ دلیوں کا انتخاب کرتے ہیں جو خشک میوہ جات پر مشتمل ہوتے ہیں۔جو،گندم اور مکئی جسے اجناس پر مشتمل یہ دلیے میووں سے آراستہ کرکے ڈبہ بند شکل میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر آپ تازہ دلیہ بھی بنائیں تب بھی میوے ملا سکتے ہیں۔
مونگ پھلی
یہ میوہ انگور کی طرح Resveratrol پر مشتمل ہے یہ بھی اپنی اینٹی آکسیڈنٹ تاثیر کی وجہ سے مشہور ہے اور جسم کو دل کی مختلف بیماریوں اور کینسر سے بچاتا ہے۔اس میں پروٹین،فیٹی ایسڈز،وٹامن E ،مختلف معدنی ذرات میگنیشیم،سیلینئم،پوٹاشیم،فولک ایسڈ اور غذائی فائبرز پائے جاتے ہیں۔مونگ پھلی میں بھی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز بکثرت موجود ہیں جو جسم کے لئے مفید اثرات رکھتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 28 گرام مونگ پھلی کے دانے کھانے سے دل اور دل سے متعلقہ بیماریوں کا خطرہ 35 سے 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ دیگر میوہ جات کی نسبت یہ کم قیمت دستیاب ہونے والا میوہ ہے۔اسے غرباء اور کم آمدنی والے خاندانوں میں زیادہ استعمال کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
منقہ،کشمش
تازہ انگور خشک ہونے پر بھی دیگر پھلوں کی مانند بہترین افادیت رکھتے ہیں۔یہ سبز اور جامنی مائل ہوتے ہیں۔کشمش بھی میٹھے کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔مختلف ناشتوں میں اسے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔اس میں موجود Resveratrol دل کی تکالیف،ڈپریشن اور آنتوں کے کینسر کے خلاف جسم کی حفاظت کرتا ہے۔قبض کی صورت میں بھی مفید ہے۔پژمردگی اور افسردگی میں بھی موزوں انتخاب ہے۔
چلغوزے
گوکہ یہ مہنگا ترین میوہ ہے اور تین ہزار روپے کلو تک بکتا ہے مگر ہمارے ملک میں کاشت ہونے اور بھرپور فصل تیار ہونے پر ہم ہی اس سے محروم رہتے ہیں ورنہ یہ برآمد ہو کر زرمبادلہ تو خوب کماتا ہے بہرحال چلغوزے کے جنگلات پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں اپنی بہار دکھاتے ہیں خصوصاً چترال،گلگت اور اس کے قریب کے مقامات پر موجود ہیں۔درخت میں لگے چلغوزے ظاہر نہیں ہوتے۔یہ ناریل کی طرح ایک خول میں ہوتے ہیں جسے کھولا یا توڑا جائے تو پھولوں کی طرح پنکھڑیوں کی صورت باہر نکلتے ہیں۔انہیں مخصوص انداز سے دس روز رکھا جاتا ہے۔پھر انہیں ایک ماہ تک سکھایا جاتا ہے پھر کہیں وہ شکل نظر آتی ہے جو بازاروں میں دستیاب ہے۔اسے بھون کر بیوپاریوں تک پہنچایا جاتا ہے۔چلغوزوں کی اہمیت شدید سرد موسم میں بڑھ جاتی ہے۔اس کی تاثیر گرم ہے۔جسم کے پٹھوں اور دل کے لئے اچھا کارآمد میوہ ہے۔یہ قدرتی ذریعے سے خواتین کے ہارمونز میں اضافہ کرتا ہے۔ایک اونس چلغوزے میں 3 ملی گرام آئرن موجود ہے یہ سرخ ذرات کا اہم جزو ہے۔ جو جسم کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔
تاریخ اشاعت:
2021-01-01
Your Thoughts and Comments
مزید غذا اور صحت سے متعلق
Articles and Information
غذا اور صحتغذا کے ذریعے بیماریوں کا علاجمضامینورزشناشتہ کے فوائدذیابیطس ۔ شوگرڈینگی بخار اور ڈینگی وائرسبواسیر اور اسکا علاجآنکھوں کے مسائل اور علاجچہرے اور جلد کے مسائلبلڈ پریشرموٹاپا کم کرنے کے آسان طریقےکمر درد کے مسائلجوڑوں کے درد کے مسائلڈپریشن اور ذہنی مسائل اور انکا علاجفالج کا علاجگردوں کے مسائلدانتوں کے مسائلناک کان گلے کے مسائلکھانسی اور گلے کے مسائلڈائٹنگ کے طریقےکینسر بانجھ پنکولیسٹرول
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2020 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2020 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.