Lemon - Jaadui Asraat Ka Haamil - Article No. 2507

Lemon - Jaadui Asraat Ka Haamil

لیموں ․․․ جادوئی اثرات کا حامل - تحریر نمبر 2507

یہ جسم کی گرمی دور بھگائے

جمعرات 4 اگست 2022

گرمیوں کے موسم میں آنے والی عیدوں کے موقعوں پر غذائی بے احتیاطی ہو جاتی ہے۔ایسے میں لیموں پانی،لیموں کا اچار،شربت اور روغنی غذاؤں پر لیموں کے چند قطرے چھڑک کر استعمال کرنے سے تازگی و فرحت کا احساس بھی ہوتا ہے۔
لیموں کی ایک قسم کاغذی لیموں ہے جس کی لذت،رس اور مہک متاثر کن ہوتی ہے۔میٹھے لیموں میں قدرے کم غذائیت ہوتی ہے جبکہ ترش میں سٹرک ایسڈ اور خوشبو زیادہ ہوتی ہے۔

لیموں کا ایک اہم فائدہ آنتوں کی سستی دور کرنا ہے چونکہ اس میں معدنی نمکیات،نشاستے دار اجزاء،فاسفورس اور کسی قدر آئرن بھی ہوتا ہے لیکن دیگر پھلوں کے مقابلے میں وٹامن C کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔وٹامن C کی بدولت جسم میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لیموں ہاضمے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔جگر کو چست اور توانا رکھتا ہے۔

بھوک نہ لگتی ہو،طبیعت میں سستی کا غلبہ ہو تو لیموں پانی وقفے وقفے سے پیا جا سکتا ہے۔گرمی اور لو کے اثرات دور کرتا ہے۔اگر چٹکی بھر نمک یا شہد ملایا جائے تو یہ اور بھی خوش ذائقہ ہو جاتا ہے۔سبز چائے میں لیموں کے چند قطرے ملا کر پینے سے روغنی کھانے جلدی ہضم ہو سکتے ہیں۔جن بچوں یا بڑوں کی نکسیر پھوٹتی ہو وہ لیموں کا رس باقاعدگی سے پئیں تو انہیں افاقہ ہوتا ہے۔
مسوڑھوں میں ورم اور پیپ آنے کی شکایت ہو تو لیموں کا رس پینے سے آرام آتا ہے۔
لیموں کی قاشوں کو ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ ان سے دانتوں کو رگڑا جائے یا پھر اس کا رس دانتوں کو چمکانے کے لئے برش پر لگا کے دانت صاف کئے جائیں۔یہ پھل وٹامن C کا خزانہ ہے۔64 فیصد وٹامن C مشتمل اس پھل میں فائٹو کیمیکلز مثلاً Terpenes,Polyphenols اور Tannins موجود ہیں۔یہی اجزاء ہمیں گریپ فروٹ اور مالٹوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

100 گرام لیموں میں موجود غذائی خواص
کاربوہائیڈریٹس 9.32 گرام
فائبر 2.8 گرام
پروٹین 1.1 گرام
زنک 1 فیصد
Thiamine وٹامن 3B1 فیصد
Riboflavin۔2B2 فیصد
Niacin۔3B3 فیصد
وٹامن 64C فیصد
کیلشیم 3 فیصد
آئرن 5 فیصد
لیموں کا استعمال
دنیا کے کئی خطوں میں لیموں کے پتوں کے ساتھ ڈشز تیار کی جاتی ہیں لیموں کا تیل حسن کی افزائش کے لئے بنائی جانے والی مصنوعات میں شامل کیا جاتا ہے۔
دیسی ٹوٹکوں میں رنگ نکھارنے اور اُبٹن بناتے وقت لیموں کا رس ملایا جاتا ہے تاکہ بہتر نتائج سامنے آ سکیں۔
ہمارے یہاں سرکے اور سرسوں کے تیل میں لیموں کا اچار بنانے کی روایت چلی آ رہی ہے۔موروکو میں لیموں کے تراشوں سے ڈشز بنتی ہیں خاص کر اطالوی،یونانی اور فرانس کے کھانوں میں یہ تراشے ملائے جاتے ہیں۔متعدد ملکوں میں پین کیکس اور کاک ٹیلز بنائے جاتے ہیں اور مچھلی پر لیموں نچوڑ کر Marinade کیا جاتا ہے۔

گردوں کے مریضوں کے لئے لیموں کا رس بہترین گھریلو علاج ہے۔اس میں موجود سٹرک ایسڈ گردوں اور مثانے کی پتھریوں کو خارج کر دیتا ہے۔
پیٹ کے درد،بدہضمی،پیاس کی شدت،کولیسٹرول پر قابو پانے،بالوں کی دلکشی،بلیک ہیڈز کے خاتمے،شوگر،موٹاپے اور عضلاتی درد دور کرنے کے لئے لیموں کا رس شروع سے استعمال ہوتا آیا ہے اور آئندہ بھی اس پھل سے فائدے حاصل کئے جاتے رہیں گے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat